aaj ik aur baras biit gayā us ke baġhair
jis ke hote hue hote the zamāne mere
تلاش کا نتیجہ "بتائے"
ہے کوئی جو بتائے شب کے مسافروں کوکتنا سفر ہوا ہے کتنا سفر رہا ہے
ایسا بھی کبھی ہو میں جسے خواب میں دیکھوںجاگوں تو وہی خواب کی تعبیر بتائے
وہ بھلا کیسے بتائے کہ غم ہجر ہے کیاجس کو آغوش محبت کبھی حاصل نہ ہوا
شہزادی تجھے کون بتائے تیرے چراغ کدے تککتنی محرابیں پڑتی ہیں کتنے در آتے ہیں
اس بزم میں جو کچھ نظر آیا نظر آیااب کون بتائے کہ ہمیں کیا نظر آیا
لبوں پہ موج تبسم نگہ میں برق غضبکوئی بتائے یہ انداز برہمی کیا ہے
ڈوب جاؤں تو کوئی موج نشاں تک نہ بتائےایسی ندی میں اتر جانے کو جی چاہتا ہے
قرآن کا مفہوم انہیں کون بتائےآنکھوں سے جو چہروں کی تلاوت نہیں کرتے
عاجزؔ کی ہیں الٹی باتیں کون اسے سمجھائےدھوپ کو پاگل کہے اندھیرا دن کو رات بتائے
یہی ہم نوا یہی ہم سخن یہی ہم نشاں یہی ہم وطنمری شاعری ہی بتائے گی مرا نام کیا ہے پتا ہے کیا؟
یہ مختصر سی شکن کیا بتائے گی تم کومرے وجود میں گہری کئی خراشیں ہیں
تاریخ بتائے گی وہ قطرہ ہے کہ دریاآنسو ہے ابھی وقت کے قدموں میں پڑا ہے
دیکھنا پڑتی ہے خود ہی عکس کی صورت گریآئنہ کیسے بتائے آئنے میں کون ہے
تمام شہر میں بکھرا پڑا ہے میرا وجودکوئی بتائے بھلا کس طرح چنوں خود کو
بتائے کون کسی کو نشان منزل زیستابھی تو حجت باہم ہے رہ گزر کے لئے
نواح لفظ و معانی میں گونج ہے کس کیکوئی بتائے یہ امجدؔ کہ ہم بتائیں گے
میں نے ہر سنگ کو پاسنگ کیا ہے دن راتسخت جانی ہی بتائے گی کہ لذت کیسی
پھول گل شمس و قمر سارے ہی تھےپر ہمیں ان میں تمہیں بھائے بہت
خدا بچائے تری مست مست آنکھوں سےفرشتہ ہو تو بہک جائے آدمی کیا ہے
جانے جو کرے قول نہ پورا کرے ہر کام ادھورا یہی دن رات تصور ہے کہ ناحقاسے چاہا جو نہ آئے نہ بلائے نہ کبھی پاس بٹھائے نہ رخ صاف دکھائے نہ کوئی
Devoted to the preservation & promotion of Urdu
A Trilingual Treasure of Urdu Words
Online Treasure of Sufi and Sant Poetry
World of Hindi language and literature
The best way to learn Urdu online
Best of Urdu & Hindi Books