aaj ik aur baras biit gayā us ke baġhair
jis ke hote hue hote the zamāne mere
تلاش کا نتیجہ "بتول"
آپ کی جانب سے آئے تو اٹھا کر رکھ لیےپتھروں سے گھر سجانے کا کبھی سوچا نہ تھا
اس سے بچھڑ کے دل کا ہوا ہے عجیب حالپانے کی آرزو گئی کھونے کا ڈر گیا
ایک مدت سے تری یاد بھی آئی نہ ہمیںاور ہم بھول گئے ہوں تجھے ایسا بھی نہیں
نام تمہارا ہاتھ پہ لکھنا یاد رہاہم اس کو تقدیر بنانا بھول گئے
بہت کڑا تھا وہ لمحہ جدا ہوئے جس پلعجب ہے پھر بھی مرے تن میں جان باقی ہے
ہم تو سمجھے تھے کہ ہم بھول گئے ہیں ان کوکیا ہوا آج یہ کس بات پہ رونا آیا
تم نے کیا نہ یاد کبھی بھول کر ہمیںہم نے تمہاری یاد میں سب کچھ بھلا دیا
وہ جھوٹ بول رہا تھا بڑے سلیقے سےمیں اعتبار نہ کرتا تو اور کیا کرتا
آسماں اتنی بلندی پہ جو اتراتا ہےبھول جاتا ہے زمیں سے ہی نظر آتا ہے
یاد رکھنا ہی محبت میں نہیں ہے سب کچھبھول جانا بھی بڑی بات ہوا کرتی ہے
اس زندگی میں اتنی فراغت کسے نصیباتنا نہ یاد آ کہ تجھے بھول جائیں ہم
اب تو ہر بات یاد رہتی ہےغالباً میں کسی کو بھول گیا
نگری نگری پھرا مسافر گھر کا رستا بھول گیاکیا ہے تیرا کیا ہے میرا اپنا پرایا بھول گیا
تم بھول کر بھی یاد نہیں کرتے ہو کبھیہم تو تمہاری یاد میں سب کچھ بھلا چکے
اب اور کیا کسی سے مراسم بڑھائیں ہمیہ بھی بہت ہے تجھ کو اگر بھول جائیں ہم
بھول شاید بہت بڑی کر لیدل نے دنیا سے دوستی کر لی
نہیں نہیں ہمیں اب تیری جستجو بھی نہیںتجھے بھی بھول گئے ہم تری خوشی کے لئے
ہمیں بھی آج ہی کرنا تھا انتظار اس کااسے بھی آج ہی سب وعدے بھول جانے تھے
جس کو تم بھول گئے یاد کرے کون اس کوجس کو تم یاد ہو وہ اور کسے یاد کرے
بتوں سے تجھ کو امیدیں خدا سے نومیدیمجھے بتا تو سہی اور کافری کیا ہے
Devoted to the preservation & promotion of Urdu
A Trilingual Treasure of Urdu Words
Online Treasure of Sufi and Sant Poetry
World of Hindi language and literature
The best way to learn Urdu online
Best of Urdu & Hindi Books