aaj ik aur baras biit gayā us ke baġhair
jis ke hote hue hote the zamāne mere
تلاش کا نتیجہ "بخت"
دی شب وصل موذن نے اذاں پچھلی راتہائے کم بخت کو کس وقت خدا یاد آیا
ان کے ہونے سے بخت ہوتے ہیںباپ گھر کے درخت ہوتے ہیں
لطف مے تجھ سے کیا کہوں زاہدہائے کم بخت تو نے پی ہی نہیں
نہ جی بھر کے دیکھا نہ کچھ بات کیبڑی آرزو تھی ملاقات کی
دل کو خدا کی یاد تلے بھی دبا چکاکم بخت پھر بھی چین نہ پائے تو کیا کروں
آخر گل اپنی صرف در مے کدہ ہوئیپہنچے وہاں ہی خاک جہاں کا خمیر ہو
حادثہ بھی ہونے میں وقت کچھ تو لیتا ہےبخت کے بگڑنے میں دیر کچھ تو لگتی ہے
بخت سے کوئی شکایت ہے نہ افلاک سے ہےیہی کیا کم ہے کہ نسبت مجھے اس خاک سے ہے
ضبط بھی صبر بھی امکان میں سب کچھ ہے مگرپہلے کم بخت مرا دل تو مرا دل ہو جائے
حسن ہے داد خدا عشق ہے امداد خداغیر کا دخل نہیں بخت ہے اپنا اپنا
گلے ملا نہ کبھی چاند بخت ایسا تھاہرا بھرا بدن اپنا درخت ایسا تھا
جس کو تم کہتے ہو خوش بخت سدا ہے مظلومجینا ہر دور میں عورت کا خطا ہے لوگو
افسوس ہے کہ بخت ہمارا الٹ گیاآتا تو تھا پے دیکھ کے ہم کوں پلٹ گیا
ہمیں کم بخت احساس خودی اس در پہ لے بیٹھاہم اٹھ جاتے تو وہ پردہ بھی اٹھ جاتا جو حائل تھا
رہا خواب میں ان سے شب بھر وصالمرے بخت جاگے میں سویا کیا
کہیں ایسا نہ ہو کم بخت میں جان آ جائےاس لیے ہاتھ میں لیتے مری تصویر نہیں
آؤ اس تیرہ بخت دنیا میںفکر کی روشنی کو عام کریں
ترے عشق سے جب سے پالے پڑے ہیںہمیں اپنے جینے کے لالے پڑے ہیں
ہے ایک بات جو موضوع گفتگو بنتیملے جو آپ تو کم بخت یاد ہی نہ رہی
پھوڑ دوں کم بخت آئینے کی آنکھسامنے میرے تجھے گھورا کیا
Devoted to the preservation & promotion of Urdu
A Trilingual Treasure of Urdu Words
Online Treasure of Sufi and Sant Poetry
World of Hindi language and literature
The best way to learn Urdu online
Best of Urdu & Hindi Books