aaj ik aur baras biit gayā us ke baġhair
jis ke hote hue hote the zamāne mere
تلاش کا نتیجہ "بزم"
شب وصال ہے گل کر دو ان چراغوں کوخوشی کی بزم میں کیا کام جلنے والوں کا
اٹھ کر تو آ گئے ہیں تری بزم سے مگرکچھ دل ہی جانتا ہے کہ کس دل سے آئے ہیں
ایک آنسو نے ڈبویا مجھ کو ان کی بزم میںبوند بھر پانی سے ساری آبرو پانی ہوئی
بھری بزم میں راز کی بات کہہ دیبڑا بے ادب ہوں سزا چاہتا ہوں
اب کے اس بزم میں کچھ اپنا پتہ بھی دیناپاؤں پر پاؤں جو رکھنا تو دبا بھی دینا
دل مضطر سے پوچھ اے رونق بزممیں خود آیا نہیں لایا گیا ہوں
ہم نے ہنس ہنس کے تری بزم میں اے پیکر نازکتنی آہوں کو چھپایا ہے تجھے کیا معلوم
چند تصویر بتاں چند حسینوں کے خطوطبعد مرنے کے مرے گھر سے یہ ساماں نکلا
آپ کی کون سی بڑھی عزتمیں اگر بزم میں ذلیل ہوا
اک تجھ کو دیکھنے کے لیے بزم میں مجھےاوروں کی سمت مصلحتاً دیکھنا پڑا
اک حلقۂ احباب ہے تنہائی بھی اس کیاک ہم ہیں کہ ہر بزم میں تنہا نظر آئے
یہ بزم مے ہے یاں کوتاہ دستی میں ہے محرومیجو بڑھ کر خود اٹھا لے ہاتھ میں مینا اسی کا ہے
کسی کی بزم کے حالات نے سمجھا دیا مجھ کوکہ جب ساقی نہیں اپنا تو مے اپنی نہ جام اپنا
کوئی ہنگامہ سر بزم اٹھایا جائےکچھ کیا جائے چراغوں کو بجھایا جائے
جس بزم میں ساغر ہو نہ صہبا ہو نہ خم ہورندوں کو تسلی ہے کہ اس بزم میں تم ہو
بزم وفا سجی تو عجب سلسلے ہوئےشکوے ہوئے نہ ان سے نہ ہم سے گلے ہوئے
پھر نظر میں پھول مہکے دل میں پھر شمعیں جلیںپھر تصور نے لیا اس بزم میں جانے کا نام
یوں چرائیں اس نے آنکھیں سادگی تو دیکھیےبزم میں گویا مری جانب اشارا کر دیا
دل گرفتہ ہی سہی بزم سجا لی جائےیاد جاناں سے کوئی شام نہ خالی جائے
رلائے گی مری یاد ان کو مدتوں صاحبکریں گے بزم میں محسوس جب کمی میری
Devoted to the preservation & promotion of Urdu
A Trilingual Treasure of Urdu Words
Online Treasure of Sufi and Sant Poetry
World of Hindi language and literature
The best way to learn Urdu online
Best of Urdu & Hindi Books