aaj ik aur baras biit gayā us ke baġhair
jis ke hote hue hote the zamāne mere
تلاش کا نتیجہ "بعینہ"
چپکے چپکے رات دن آنسو بہانا یاد ہےہم کو اب تک عاشقی کا وہ زمانا یاد ہے
ترے وعدوں پہ کہاں تک مرا دل فریب کھائےکوئی ایسا کر بہانہ مری آس ٹوٹ جائے
جس طرف تو ہے ادھر ہوں گی سبھی کی نظریںعید کے چاند کا دیدار بہانہ ہی سہی
رنگ خوشبو اور موسم کا بہانا ہو گیااپنی ہی تصویر میں چہرہ پرانا ہو گیا
ایک لمحے میں بکھر جاتا ہے تانا بانااور پھر عمر گزر جاتی ہے یکجائی میں
مری زندگی تو گزری ترے ہجر کے سہارےمری موت کو بھی پیارے کوئی چاہیئے بہانہ
وہ پوچھتا تھا مری آنکھ بھیگنے کا سببمجھے بہانہ بنانا بھی تو نہیں آیا
یوں ہی دل نے چاہا تھا رونا رلاناتری یاد تو بن گئی اک بہانا
ہمیں تو خیر بکھرنا ہی تھا کبھی نہ کبھیہوائے تازہ کا جھونکا بہانہ ہو گیا ہے
سکون دل کے لیے عشق تو بہانہ تھاوگرنہ تھک کے کہیں تو ٹھہر ہی جانا تھا
بہانہ ڈھونڈتے رہتے ہیں کوئی رونے کاہمیں یہ شوق ہے کیا آستیں بھگونے کا
بہکنا میری فطرت میں نہیں پرسنبھلنے میں پریشانی بہت ہے
چرا کے مٹھی میں دل کو چھپائے بیٹھے ہیںبہانا یہ ہے کہ مہندی لگائے بیٹھے ہیں
تلاش ایک بہانہ تھا خاک اڑانے کاپتہ چلا کہ ہمیں جستجوئے یار نہ تھی
کھلونوں کے لئے بچے ابھی تک جاگتے ہوں گےتجھے اے مفلسی کوئی بہانہ ڈھونڈ لینا ہے
عجیب تجربہ تھا بھیڑ سے گزرنے کااسے بہانہ ملا مجھ سے بات کرنے کا
شاعری جھوٹ سہی عشق فسانہ ہی سہیزندہ رہنے کے لیے کوئی بہانہ ہی سہی
ہم کو پہلے بھی نہ ملنے کی شکایت کب تھیاب جو ہے ترک مراسم کا بہانہ ہم سے
عالی شعر ہو یا افسانہ یا چاہت کا تانا بانالطف ادھورا رہ جاتا ہے پوری بات بتا دینے سے
کسی کے ایک اشارے میں کس کو کیا نہ ملابشر کو زیست ملی موت کو بہانہ ملا
Devoted to the preservation & promotion of Urdu
A Trilingual Treasure of Urdu Words
Online Treasure of Sufi and Sant Poetry
World of Hindi language and literature
The best way to learn Urdu online
Best of Urdu & Hindi Books