aaj ik aur baras biit gayā us ke baġhair
jis ke hote hue hote the zamāne mere
تلاش کا نتیجہ "بلند"
خودی کو کر بلند اتنا کہ ہر تقدیر سے پہلےخدا بندے سے خود پوچھے بتا تیری رضا کیا ہے
نگہ بلند سخن دل نواز جاں پرسوزیہی ہے رخت سفر میر کارواں کے لیے
میرا عزم اتنا بلند ہے کہ پرائے شعلوں کا ڈر نہیںمجھے خوف آتش گل سے ہے یہ کہیں چمن کو جلا نہ دے
ہمت ہے تو بلند کر آواز کا علمچپ بیٹھنے سے حل نہیں ہونے کا مسئلہ
بلند ہاتھوں میں زنجیر ڈال دیتے ہیںعجیب رسم چلی ہے دعا نہ مانگے کوئی
ہمیں میں رہتے ہیں وہ لوگ بھی کہ جن کے سببزمیں بلند ہوئی آسماں کے ہوتے ہوئے
اس جہاں میں نہیں کوئی اہل وفااے فناؔ اس جہاں سے کنارا کرو
آغاز تو اچھا تھا فناؔ دن بھی بھلے تھےپھر راس مجھے عشق کا انجام نہ آیا
انکار کر رہا ہوں تو قیمت بلند ہےبکنے پہ آ گیا تو گرا دیں گے دام لوگ
ابھی سے شکوۂ پست و بلند ہم سفروابھی تو راہ بہت صاف ہے ابھی کیا ہے
وہاں بھی مجھ کو خدا سر بلند رکھتا ہےجہاں سروں کو جھکائے زمانہ ہوتا ہے
حسرتؔ بہت ہے مرتبۂ عاشقی بلندتجھ کو تو مفت لوگوں نے مشہور کر دیا
اٹھا پردہ تو محشر بھی اٹھے گا دیدۂ دل میںقیامت چھپ کے بیٹھی ہے نقاب روئے قاتل میں
اے فناؔ میری میت پہ کہتے ہیں وہآپ نے اپنا وعدہ وفا کر دیا
کیا بھول گئے ہیں وہ مجھے پوچھنا قاصدنامہ کوئی مدت سے مرے کام نہ آیا
یہ منصب بلند ملا جس کو مل گیاہر مدعی کے واسطے دار و رسن کہاں
رات دن ناقوس کہتے ہیں بآواز بلنددیر سے بہتر ہے کعبہ گر بتوں میں تو نہیں
بے تیشہ نظر نہ چلو راہ رفتگاںہر نقش پا بلند ہے دیوار کی طرح
مری ندیم محبت کی رفعتوں سے نہ گربلند بام حرم ہی نہیں کچھ اور بھی ہے
ہمارے عشق سے درد جہاں عبارت ہےہمارا عشق ہوس سے بلند و بالا ہے
Devoted to the preservation & promotion of Urdu
A Trilingual Treasure of Urdu Words
Online Treasure of Sufi and Sant Poetry
World of Hindi language and literature
The best way to learn Urdu online
Best of Urdu & Hindi Books