aaj ik aur baras biit gayā us ke baġhair
jis ke hote hue hote the zamāne mere
تلاش کا نتیجہ "بندش"
پرند شاخ پہ تنہا اداس بیٹھا ہےاڑان بھول گیا مدتوں کی بندش میں
خودی کو کر بلند اتنا کہ ہر تقدیر سے پہلےخدا بندے سے خود پوچھے بتا تیری رضا کیا ہے
بندش الفاظ جڑنے سے نگوں کے کم نہیںشاعری بھی کام ہے آتشؔ مرصع ساز کا
حجاب کرنے کی بندش مجھے گوارا نہیںکہ میرا جسم کوئی مال زر تمہارا نہیں
غزل میں بندش الفاظ ہی نہیں سب کچھجگر کا خون بھی کچھ چاہئے اثر کے لیے
کل چاند ڈگمگا کے سمندر میں گر گیاپھیلے ہوئے ستاروں کی بندش کے باوجود
اذاں پہ قید نہیں بندش نماز نہیںہمارے پاس تو ہجرت کا بھی جواز نہیں
یہ نظم آئیں یہ طرز بندش سخنوری ہے فسوں گری ہےکہ ریختہ میں بھی تیرے شبلیؔ مزہ ہے طرز علی حزیںؔ کا
تاثیر نہیں رہتی الفاظ کی بندش میںمیں سچ جو نہیں کہتا لہجے کا اثر جاتا
صابرؔ ترا کلام سنیں کیوں نہ اہل فنبندش عجب ہے اور عجب بول چال ہے
مرے جذبوں کو یہ لفظوں کی بندش مار دیتی ہےکسی سے کیا کہوں کیا ذات کے اندر بناتی ہوں
قید حیات و بند غم اصل میں دونوں ایک ہیںموت سے پہلے آدمی غم سے نجات پاے کیوں
جانیے اس سے نبھے گی کس طرحوہ خدا ہے میں تو بندہ بھی نہیں
سمجھے گا آدمی کو وہاں کون آدمیبندہ جہاں خدا کو خدا مانتا نہیں
کام اب کوئی نہ آئے گا بس اک دل کے سواراستے بند ہیں سب کوچۂ قاتل کے سوا
اندر کی دنیا سے ربط بڑھاؤ آنسؔباہر کھلنے والی کھڑکی بند پڑی ہے
چھوڑا نہیں خودی کو دوڑے خدا کے پیچھےآساں کو چھوڑ بندے مشکل کو ڈھونڈتے ہیں
فرقہ بندی ہے کہیں اور کہیں ذاتیں ہیںکیا زمانے میں پنپنے کی یہی باتیں ہیں
تو قادر و عادل ہے مگر تیرے جہاں میںہیں تلخ بہت بندۂ مزدور کے اوقات
بے نیازی حد سے گزری بندہ پرور کب تلکہم کہیں گے حال دل اور آپ فرماویں گے کیا
Devoted to the preservation & promotion of Urdu
A Trilingual Treasure of Urdu Words
Online Treasure of Sufi and Sant Poetry
World of Hindi language and literature
The best way to learn Urdu online
Best of Urdu & Hindi Books