aaj ik aur baras biit gayā us ke baġhair
jis ke hote hue hote the zamāne mere
تلاش کا نتیجہ "بٹ"
گرجا میں مندروں میں اذانوں میں بٹ گیاہوتے ہی صبح آدمی خانوں میں بٹ گیا
دیکھتے دیکھتے اک گھر کے رہنے والےاپنے اپنے خانوں میں بٹ جاتے ہیں
دولت دنیا نہیں جانے کی ہرگز تیرے ساتھبعد تیرے سب یہیں اے بے خبر بٹ جائے گی
مجھ سے بگڑ گئے تو رقیبوں کی بن گئیغیروں میں بٹ رہا ہے مرا اعتبار آج
جتنی بٹنی تھی بٹ چکی یہ زمیںاب تو بس آسمان باقی ہے
سارے سپنے باندھ رکھے ہیں گٹھری میںیہ گٹھری بھی اوروں میں بٹ جائے گی
اتنے حصوں میں بٹ گیا ہوں میںمیرے حصے میں کچھ بچا ہی نہیں
جو بھی آتا ہے بتاتا ہے نیا کوئی علاجبٹ نہ جائے ترا بیمار مسیحاؤں میں
اک خوف زدہ سا شخص گھر تکپہنچا کئی راستوں میں بٹ کر
بہت ہی کم نظر آیا مجھے اخلاص لوگوں میںیہ دولت بٹ گئی شاید بہت ہی خاص لوگوں میں
وہی ہے خواب جسے مل کے سب نے دیکھا تھااب اپنے اپنے قبیلوں میں بٹ کے دیکھتے ہیں
بیٹھے تھے جب تو سارے پرندے تھے ساتھ ساتھاڑتے ہی شاخ سے کئی سمتوں میں بٹ گئے
خوشیاں جو بٹ رہی تھیں وہ ہم کو نہیں ملیںآئی ہماری باری تو واپس نظر ہوئی
میں تیرگی کو امانت تری سمجھتا ہوںتو روشنی ہے تو کوئی کرن اتار مجھے
ہے ارتباط شکن دائروں میں بٹ جاناچمن کا موجۂ باد صبا سے کٹ جانا
اس سے بڑھ کر اور کیا ہو عشق میں دیوانگیمیں نے تیرے ہجر میں اک اشک کو دریا کیا
کوئی صورت نہیں ہے جڑنے کیاتنے ٹکڑوں میں بٹ کے آیا ہوں
برسوں خیال یار رہا کچھ کھچا کھچااک دم مرا جو اور طرف دھیان بٹ گیا
آ کہ مضبوط کریں پیار کی بنیادوں کوگھر شکستہ ہو تو برسات میں بٹ جاتا ہے
گلاب کاغذ میں گم ہیں ایسےحسین منظر سراب میں گم
Jashn-e-Rekhta 10th Edition | 5-6-7 December Get Tickets Here
Devoted to the preservation & promotion of Urdu
A Trilingual Treasure of Urdu Words
Online Treasure of Sufi and Sant Poetry
World of Hindi language and literature
The best way to learn Urdu online
Best of Urdu & Hindi Books