aaj ik aur baras biit gayā us ke baġhair
jis ke hote hue hote the zamāne mere
تلاش کا نتیجہ "بہر_خدا"
کوئی سمجھاؤ انہیں بہر خدا اے مومنواس صنم کے عشق میں جو مجھ کو سمجھاتے ہیں لوگ
نہ اتنا ظلم کر اے چاندنی بہر خدا چھپ جاتجھے دیکھے سے یاد آتا ہے مجھ کو ماہتاب اپنا
مل بھی جاؤ یوں ہی تم بہر خدا آپ سے آپجس طرح ہو گئے ہو ہم سے خفا آپ سے آپ
کسی نے ہاتھ بڑھایا ہے دوستی کے لیےپھر ایک بار خدا اعتبار دے مجھ کو
مجھے کافر ہی بتاتا ہے یہ واعظ کمبختمیں نے بندوں میں کئی بار خدا کو دیکھا
تمہارے بعد خدا جانے کیا ہوا دل کوکسی سے ربط بڑھانے کا حوصلہ نہ ہوا
خدا کرے کہ یہ دن بار بار آتا رہےاور اپنے ساتھ خوشی کا خزانہ لاتا رہے
خدا کے پاس کیا جائیں گے زاہدگنہگاروں سے جب یہ بار پائیں
ہر آنکھ اک سوال تہی دست کے لئےکب تک مروں گا میرے خدا بار بار میں
کچھ خوف خدا کیجیے اس طرح نہ چلئےسو بار تو اس چال پہ تلوار چلی ہے
کھیلنا آگ کے شعلوں سے کچھ آسان نہیںبس یہ اک بات خدا داد ہے پروانے میں
خدا را بہر استقبال جلد اے جان باہر آعیادت کو مری جان جہاں تشریف لاتے ہیں
بندہ پرور میں وہ بندہ ہوں کہ بہر بندگیجس کے آگے سر جھکا دوں گا خدا ہو جائے گا
حیرت ہے تم کو دیکھ کے مسجد میں اے خمارؔکیا بات ہو گئی جو خدا یاد آ گیا
اٹھا صراحی یہ شیشہ وہ جام لے ساقیپھر اس کے بعد خدا کا بھی نام لے ساقی
کمال طالب دنیائے دوں ہے پیر حرمخدا کے گھر میں ہے لیکن خدا سے باہر ہے
خدا بچائے تری مست مست آنکھوں سےفرشتہ ہو تو بہک جائے آدمی کیا ہے
برابر خفا ہوں برابر منائیںنہ تم باز آؤ نہ ہم باز آئیں
یہ الگ بات کہ وہ مجھ سے خفا رہتا ہےمیں اک انسان ہوں اور مجھ میں خدا رہتا ہے
وہ خفا ہیں جانے کس کس بات پرہم نے کی ہے جو خطا کچھ اور ہے
Devoted to the preservation & promotion of Urdu
A Trilingual Treasure of Urdu Words
Online Treasure of Sufi and Sant Poetry
World of Hindi language and literature
The best way to learn Urdu online
Best of Urdu & Hindi Books