aaj ik aur baras biit gayā us ke baġhair
jis ke hote hue hote the zamāne mere
تلاش کا نتیجہ "بینائی"
ایک ہی شے تھی بہ انداز دگر مانگی تھیمیں نے بینائی نہیں تجھ سے نظر مانگی تھی
آئینہ کیسا تھا وہ شام شکیبائی کاسامنا کر نہ سکا اپنی ہی بینائی کا
اب اپنے چہرے پر دو پتھر سے سجائے پھرتا ہوںآنسو لے کر بیچ دیا ہے آنکھوں کی بینائی کو
رو رو کے لوگ کہتے تھے جاتی رہے گی آنکھایسا نہیں ہوا، مری بینائی بڑھ گئی
عشق بینائی بڑھا دیتا ہےجانے کیا کیا نظر آتا ہے مجھے
ہر طرف اپنے ہی اپنے ہائے تنہائی نہ پوچھکس قدر کھلتی ہے اکثر ہم کو بینائی نہ پوچھ
چراغ جلتے ہی بینائی بجھنے لگتی ہےخود اپنے گھر میں ہی گھر کا نشاں نہیں ملتا
بینائی بھی کیا کیا دھوکے دیتی ہےدور سے دیکھو سارے دریا نیلے ہیں
تیری بینائی کسی دن چھین لے گا دیکھنادیر تک رہنا ترا یہ آئنوں کے درمیاں
پل بھر میں کیسے لوگ بدل جاتے ہیں یہاںدیکھو کہ یہ مفید ہے بینائی کے لئے
عین ممکن ہے کہ بینائی مجھے دھوکہ دےیہ جو شبنم ہے شرارہ بھی تو ہو سکتا ہے
ایک مدت سے تری دید کی پیاسی آنکھیںراہ تکتے ہوئے بینائی گنوا بیٹھی ہیں
دھوپ چھاؤں کا کوئی کھیل ہے بینائی بھیآنکھ کو ڈھونڈ کے لایا ہوں تو منظر گم ہے
نہ رو اتنا پرائے واسطے اے دیدۂ گریاںکسی کا کچھ نہیں جاتا تری بینائی جاتی ہے
اپنی ہی جلوہ گری ہے یہ کوئی اور نہیںغور سے دیکھ اگر آنکھ میں بینائی ہے
آنکھ بینائی گنوا بیٹھی توتیری تصویر سے منظر نکلا
زندگی کی ظلمتیں اپنے لہو میں رچ گئیںتب کہیں جا کر ہمیں آنکھوں کی بینائی ملی
میں جسے ہیر سمجھتا تھا وہ رانجھا نکلابات نیت کی نہیں بات ہے بینائی کی
یوں تو ہم اہل نظر ہیں مگر انجام یہ ہےڈھونڈتے ڈھونڈتے کھو دیتے ہیں بینائی تک
تیری خوشبو کے ساتھ آج عدیلؔپھر سے لوٹ آئی میری بینائی
Devoted to the preservation & promotion of Urdu
A Trilingual Treasure of Urdu Words
Online Treasure of Sufi and Sant Poetry
World of Hindi language and literature
The best way to learn Urdu online
Best of Urdu & Hindi Books