aaj ik aur baras biit gayā us ke baġhair
jis ke hote hue hote the zamāne mere
تلاش کا نتیجہ "تلخیاں"
تلخیاں اس میں بہت کچھ ہیں مزا کچھ بھی نہیںزندگی درد محبت کے سوا کچھ بھی نہیں
وابستہ میری یاد سے کچھ تلخیاں بھی تھیںاچھا کیا کہ مجھ کو فراموش کر دیا
دھواں سگرٹ کا بوتل کا نشہ سب دشمن جاں ہیںکوئی کہتا ہے اپنے ہاتھ سے یہ تلخیاں رکھ دو
دلوں میں تلخیاں پھر بھی نظر میں مسکراہٹ ہوبلا کے حبس میں بھی ہو ہوا ایسا بھی ہوتا ہے
حکایت عشق سے بھی دل کا علاج ممکن نہیں کہ اب بھیفراق کی تلخیاں وہی ہیں وصال کی آرزو وہی ہے
تمہاری یاد بڑی خوش گوار تھی لیکندل حزیں کے لیے تلخیاں بڑھا بھی گئی
تلخیاں خون جگر کی شاعری میں گھول کرچند مصرعے لائیں ہیں ہم بھی سنانے کے لئے
آپ کی تلخیاں بھی سہ لوں گامجھ کو عادت ہے زہر پینے کی
کہانی ختم ہوئی اور ایسی ختم ہوئیکہ لوگ رونے لگے تالیاں بجاتے ہوئے
کتابوں سے نکل کر تتلیاں غزلیں سناتی ہیںٹفن رکھتی ہے میری ماں تو بستہ مسکراتا ہے
آج بھی شاید کوئی پھولوں کا تحفہ بھیج دےتتلیاں منڈلا رہی ہیں کانچ کے گلدان پر
تیز ہے آج درد دل ساقیتلخیٔ مے کو تیز تر کر دے
ہچکیاں رات درد تنہائیآ بھی جاؤ تسلیاں دے دو
مرے قبیلے میں تعلیم کا رواج نہ تھامرے بزرگ مگر تختیاں بناتے تھے
تتلیاں پکڑنے میں دور تک نکل جاناکتنا اچھا لگتا ہے پھول جیسے بچوں پر
عشق میں بے تابیاں ہوتی ہیں لیکن اے حسنؔجس قدر بے چین تم ہو اس قدر کوئی نہ ہو
میں تلخی حیات سے گھبرا کے پی گیاغم کی سیاہ رات سے گھبرا کے پی گیا
مئے حیات میں شامل ہے تلخیٔ دوراںجبھی تو پی کے ترستے ہیں بے خودی کے لئے
وہ تازہ دم ہیں نئے شعبدے دکھاتے ہوئےعوام تھکنے لگے تالیاں بجاتے ہوئے
مجھے دے رہے ہیں تسلیاں وہ ہر ایک تازہ پیام سےکبھی آ کے منظر عام پر کبھی ہٹ کے منظر عام سے
Devoted to the preservation & promotion of Urdu
A Trilingual Treasure of Urdu Words
Online Treasure of Sufi and Sant Poetry
World of Hindi language and literature
The best way to learn Urdu online
Best of Urdu & Hindi Books