aaj ik aur baras biit gayā us ke baġhair
jis ke hote hue hote the zamāne mere
تلاش کا نتیجہ "تلی"
ایک مدت سے تری یاد بھی آئی نہ ہمیںاور ہم بھول گئے ہوں تجھے ایسا بھی نہیں
اندر کا زہر ناک اندھیرا ہی تھا بہتسر پر تلی کھڑی ہے شب تار کس لیے
راہ دور عشق میں روتا ہے کیاآگے آگے دیکھیے ہوتا ہے کیا
دل دھڑکنے کا سبب یاد آیاوہ تری یاد تھی اب یاد آیا
پتا پتا بوٹا بوٹا حال ہمارا جانے ہےجانے نہ جانے گل ہی نہ جانے باغ تو سارا جانے ہے
کیا ستم ہے کہ اب تری صورتغور کرنے پہ یاد آتی ہے
یہ نہ تھی ہماری قسمت کہ وصال یار ہوتااگر اور جیتے رہتے یہی انتظار ہوتا
دل کو تری چاہت پہ بھروسہ بھی بہت ہےاور تجھ سے بچھڑ جانے کا ڈر بھی نہیں جاتا
عمر دراز مانگ کے لائی تھی چار دندو آرزو میں کٹ گئے دو انتظار میں
کل چودھویں کی رات تھی شب بھر رہا چرچا تراکچھ نے کہا یہ چاند ہے کچھ نے کہا چہرا ترا
کوئی تم سا بھی کاش تم کو ملےمدعا ہم کو انتقام سے ہے
شام بھی تھی دھواں دھواں حسن بھی تھا اداس اداسدل کو کئی کہانیاں یاد سی آ کے رہ گئیں
آئنہ دیکھ کر تسلی ہوئیہم کو اس گھر میں جانتا ہے کوئی
ہم ہوئے تم ہوئے کہ میرؔ ہوئےاس کی زلفوں کے سب اسیر ہوئے
نازکی اس کے لب کی کیا کہئےپنکھڑی اک گلاب کی سی ہے
شدید پیاس تھی پھر بھی چھوا نہ پانی کومیں دیکھتا رہا دریا تری روانی کو
الٹی ہو گئیں سب تدبیریں کچھ نہ دوا نے کام کیادیکھا اس بیماری دل نے آخر کام تمام کیا
کچھ تمہاری نگاہ کافر تھیکچھ مجھے بھی خراب ہونا تھا
محبت کرنے والے کم نہ ہوں گےتری محفل میں لیکن ہم نہ ہوں گے
کچھ تو ہوا بھی سرد تھی کچھ تھا ترا خیال بھیدل کو خوشی کے ساتھ ساتھ ہوتا رہا ملال بھی
Devoted to the preservation & promotion of Urdu
A Trilingual Treasure of Urdu Words
Online Treasure of Sufi and Sant Poetry
World of Hindi language and literature
The best way to learn Urdu online
Best of Urdu & Hindi Books