aaj ik aur baras biit gayā us ke baġhair
jis ke hote hue hote the zamāne mere
تلاش کا نتیجہ "تناؤ"
عجب تناؤ ہے ماحول میں کہیں کس سےکہیں پہ آج کوئی حادثہ ہوا تو نہیں
تصدق اس کرم کے میں کبھی تنہا نہیں رہتاکہ جس دن تم نہیں آتے تمہاری یاد آتی ہے
اتنے گھنے بادل کے پیچھےکتنا تنہا ہوگا چاند
زندگی یوں ہوئی بسر تنہاقافلہ ساتھ اور سفر تنہا
اب تو ان کی یاد بھی آتی نہیںکتنی تنہا ہو گئیں تنہائیاں
اچھا ہے دل کے ساتھ رہے پاسبان عقللیکن کبھی کبھی اسے تنہا بھی چھوڑ دے
اس کے دشمن ہیں بہت آدمی اچھا ہوگاوہ بھی میری ہی طرح شہر میں تنہا ہوگا
محبت ایک خوشبو ہے ہمیشہ ساتھ چلتی ہےکوئی انسان تنہائی میں بھی تنہا نہیں رہتا
اپنے سائے سے چونک جاتے ہیںعمر گزری ہے اس قدر تنہا
ایک چہرہ ہے جو آنکھوں میں بسا رہتا ہےاک تصور ہے جو تنہا نہیں ہونے دیتا
کسی حالت میں بھی تنہا نہیں ہونے دیتیہے یہی ایک خرابی مری تنہائی کی
یہ کیا ہے محبت میں تو ایسا نہیں ہوتامیں تجھ سے جدا ہو کے بھی تنہا نہیں ہوتا
مسافر ہی مسافر ہر طرف ہیںمگر ہر شخص تنہا جا رہا ہے
کیوں چلتے چلتے رک گئے ویران راستوتنہا ہوں آج میں ذرا گھر تک تو ساتھ دو
اسی مقام پہ کل مجھ کو دیکھ کر تنہابہت اداس ہوئے پھول بیچنے والے
محبت کرنے والے درد میں تنہا نہیں ہوتےجو روٹھو گے کبھی مجھ سے تو اپنا دل دکھاؤ گے
میں اپنے ساتھ رہتا ہوں ہمیشہاکیلا ہوں مگر تنہا نہیں ہوں
گھر میں خود کو قید تو میں نے آج کیا ہےتب بھی تنہا تھا جب محفل محفل تھا میں
میں تنہا تھا میں تنہا ہوںتم آؤ تو کیا نہ آؤ تو کیا
یہ تنہا رات یہ گہری فضائیںاسے ڈھونڈیں کہ اس کو بھول جائیں
Devoted to the preservation & promotion of Urdu
A Trilingual Treasure of Urdu Words
Online Treasure of Sufi and Sant Poetry
World of Hindi language and literature
The best way to learn Urdu online
Best of Urdu & Hindi Books