aaj ik aur baras biit gayā us ke baġhair
jis ke hote hue hote the zamāne mere
تلاش کا نتیجہ "تنویرؔ"
شاید یوں ہی سمٹ سکیں گھر کی ضرورتیںتنویرؔ ماں کے ہاتھ میں اپنی کمائی دے
کیوں نہ تنویرؔ پھر اظہار کی جرأت کیجےخامشی بھی تو یہاں باعث رسوائی ہے
تنویرؔ اب تو حلق سے بھونپو کا کام لےبہرے ہوئے ہیں کان مشینوں کے شور سے
تیری یادوں کی کہانی تو نہیں ہے تنویرؔدل پہ دستک جو دیا کرتا ہے خوشبو کی طرح
وہ دائروں سے جو باہر نہ آ سکے تنویرؔوہ رسم گردش پرکار توڑ دی میں نے
دل آباد کہاں رہ پائے اس کی یاد بھلا دینے سےکمرہ ویراں ہو جاتا ہے اک تصویر ہٹا دینے سے
تیری صورت سے کسی کی نہیں ملتی صورتہم جہاں میں تری تصویر لیے پھرتے ہیں
ترے جمال کی تصویر کھینچ دوں لیکنزباں میں آنکھ نہیں آنکھ میں زبان نہیں
اوروں کی برائی کو نہ دیکھوں وہ نظر دےہاں اپنی برائی کو پرکھنے کا ہنر دے
آپ نے تصویر بھیجی میں نے دیکھی غور سےہر ادا اچھی خموشی کی ادا اچھی نہیں
زندگی بھر کے لیے روٹھ کے جانے والےمیں ابھی تک تری تصویر لیے بیٹھا ہوں
رسوا ہوئے ذلیل ہوئے در بدر ہوئےحق بات لب پہ آئی تو ہم بے ہنر ہوئے
رنگ خوشبو اور موسم کا بہانا ہو گیااپنی ہی تصویر میں چہرہ پرانا ہو گیا
چپ چاپ سنتی رہتی ہے پہروں شب فراقتصویر یار کو ہے مری گفتگو پسند
اپنے جیسی کوئی تصویر بنانی تھی مجھےمرے اندر سے سبھی رنگ تمہارے نکلے
جو چپ چاپ رہتی تھی دیوار پروہ تصویر باتیں بنانے لگی
اے رات مجھے ماں کی طرح گود میں لے لےدن بھر کی مشقت سے بدن ٹوٹ رہا ہے
مجھ کو اکثر اداس کرتی ہےایک تصویر مسکراتی ہوئی
اپنی تصویر بناؤ گے تو ہوگا احساسکتنا دشوار ہے خود کو کوئی چہرہ دینا
ادھوری چھوڑ کے تصویر مر گیا وہ زیبؔکوئی بھی رنگ میسر نہ تھا لہو کے سوا
Devoted to the preservation & promotion of Urdu
A Trilingual Treasure of Urdu Words
Online Treasure of Sufi and Sant Poetry
World of Hindi language and literature
The best way to learn Urdu online
Best of Urdu & Hindi Books