aaj ik aur baras biit gayā us ke baġhair
jis ke hote hue hote the zamāne mere
تلاش کا نتیجہ "تڑپانا"
سمجھتا ہوں میں سب کچھ صرف سمجھانا نہیں آتاتڑپتا ہوں مگر اوروں کو تڑپانا نہیں آتا
ایک لمحے میں بکھر جاتا ہے تانا بانااور پھر عمر گزر جاتی ہے یکجائی میں
صبر کرنا سخت مشکل ہے تڑپنا سہل ہےاپنے بس کا کام کر لیتا ہوں آساں دیکھ کر
بسمل کے تڑپنے کی اداؤں میں نشہ تھامیں ہاتھ میں تلوار لیے جھوم رہا تھا
جو غزل آج ترے ہجر میں لکھی ہے وہ کلکیا خبر اہل محبت کا ترانہ بن جائے
فنا ہی کا ہے بقا نام دوسرا انجمؔنفس کی آمد و شد موت کا ترانہ ہے
عالی شعر ہو یا افسانہ یا چاہت کا تانا بانالطف ادھورا رہ جاتا ہے پوری بات بتا دینے سے
ان کو بھولے ہوئے اپنے ہی ستم یاد آئےجب کسی غیر نے تڑپایا تو ہم یاد آئے
یہ سچ ہے چند لمحوں کے لئے بسمل تڑپتا ہےپھر اس کے بعد ساری زندگی قاتل تڑپتا ہے
رات بھر ان کا تصور دل کو تڑپاتا رہاایک نقشہ سامنے آتا رہا جاتا رہا
پھر کسی کی یاد نے تڑپا دیاپھر کلیجہ تھام کر ہم رہ گئے
خاک سے ہے خاک کو الفت تڑپتا ہوں انیسؔکربلا کے واسطے میں کربلا میرے لیے
گھٹن تڑپن اداسی اشک رسوائی اکیلا پنبغیر ان کے ادھوری عشق کی ہر اک کہانی ہے
اس گلستاں میں بہت کلیاں مجھے تڑپا گئیںکیوں لگی تھیں شاخ میں کیوں بے کھلے مرجھا گئیں
چمن سے رخصت گل ہے نہ لوٹنے کے لیےتو بلبلوں کا تڑپنا یہاں پہ جائز ہے
کوئی بھی سر میں نہیں ہے منیرؔ کیا کیجےیہ زندگی کا ترانہ ریاض مانگتا ہے
مثال ماہیٔ بے آب موج تڑپا کیحباب پھوٹ کے روئے جو تم نہا کے چلے
جو ہیں مظلوم ان کو تو تڑپتا چھوڑ دیتے ہیںیہ کیسا شہر ہے ظالم کو زندہ چھوڑ دیتے ہیں
نہ تڑپنے کی اجازت ہے نہ فریاد کی ہےگھٹ کے مر جاؤں یہ مرضی مرے صیاد کی ہے
کوئی کرتا ہے جب ہندوستان کی بات اے ساحلؔمجھے اقبال کا قومی ترانہ یاد آتا ہے
Devoted to the preservation & promotion of Urdu
A Trilingual Treasure of Urdu Words
Online Treasure of Sufi and Sant Poetry
World of Hindi language and literature
The best way to learn Urdu online
Best of Urdu & Hindi Books