aaj ik aur baras biit gayā us ke baġhair
jis ke hote hue hote the zamāne mere
تلاش کا نتیجہ "جائیے"
دشمنوں سے پیار ہوتا جائے گادوستوں کو آزماتے جائیے
اجالے اپنی یادوں کے ہمارے ساتھ رہنے دونہ جانے کس گلی میں زندگی کی شام ہو جائے
جاتے جاتے آپ اتنا کام تو کیجے مرایاد کا سارا سر و ساماں جلاتے جائیے
عقل کہتی ہے دوبارہ آزمانا جہل ہےدل یہ کہتا ہے فریب دوست کھاتے جائیے
مانی ہیں میں نے سیکڑوں باتیں تمام عمرآج آپ ایک بات مری مان جائیے
کچھ کہہ رہی ہیں آپ کے سینے کی دھڑکنیںمیرا نہیں تو دل کا کہا مان جائیے
سو جائیے حضور کہ اب رات ہو گئیجو بات ہونے والی تھی وہ بات ہو گئی
یوں ہی آنکھوں میں آ گئے آنسوجائیے آپ کوئی بات نہیں
بولے وہ مسکرا کے بہت التجا کے بعدجی تو یہ چاہتا ہے تری مان جائیے
دیوتا بننے کی حسرت میں معلق ہو گئےاب ذرا نیچے اتریے آدمی بن جائیے
لوگ چن لیں جس کی تحریریں حوالوں کے لیےزندگی کی وہ کتاب معتبر ہو جائیے
یوں خاک میں ملا کے نہ ارمان جائیےغصے کو تھوک دیجئے اور مان جائیے
شاعری کار جنوں ہے آپ کے بس کی نہیںوقت پر بستر سے اٹھئے وقت پر سو جائیے
اس سادگی پہ کون نہ مر جائے اے خدالڑتے ہیں اور ہاتھ میں تلوار بھی نہیں
راہ میں ملیے کبھی مجھ سے تو از راہ ستمہونٹ اپنا کاٹ کر فوراً جدا ہو جائیے
بیٹھے رہنے سے تو لو دیتے نہیں یہ جسم و جاںجگنوؤں کی چال چلیے روشنی بن جائیے
آپ سے اب کیا چھپانا آپ کوئی غیر ہیںہو چکا ہوں میں کسی کا آپ بھی ہو جائیے
توڑ کر عہد کرم نا آشنا ہو جائیےبندہ پرور جائیے اچھا خفا ہو جائیے
آگے کچھ بڑھ کر ملے گی مسجد جامع ریاضؔاک ذرا مڑ جائیے گا میکدے کے در سے آپ
منہ پھیر کر وہ کہتے ہیں بس مان جائیےاس شرم اس لحاظ کے قربان جائیے
Devoted to the preservation & promotion of Urdu
A Trilingual Treasure of Urdu Words
Online Treasure of Sufi and Sant Poetry
World of Hindi language and literature
The best way to learn Urdu online
Best of Urdu & Hindi Books