aaj ik aur baras biit gayā us ke baġhair
jis ke hote hue hote the zamāne mere
تلاش کا نتیجہ "جواز"
جواز کوئی اگر میری بندگی کا نہیںمیں پوچھتا ہوں تجھے کیا ملا خدا ہو کر
وہ ساری خوشیاں جو اس نے چاہیں اٹھا کے جھولی میں اپنی رکھ لیںہمارے حصے میں عذر آئے جواز آئے اصول آئے
روز کے روز بدلتا ہوں میں خود اپنا جواززندگانی میں تجھے حل نہیں ہونے دیتا
پھر ہوا ایسے کہ مجھ کو در بدر کرنے کے بعدنام اس بستی کا میرے نام پر رکھا گیا
اذاں پہ قید نہیں بندش نماز نہیںہمارے پاس تو ہجرت کا بھی جواز نہیں
کسی جواز کا ہونا ہی کیا ضروری ہےاگر وہ چھوڑنا چاہے تو چھوڑ جائے مجھے
کبھی دیوار کو ترسے کبھی در کو ترسےہم ہوئے خانہ بدوش ایسے کہ گھر کو ترسے
قاضی خبر لے مے کو بھی لکھا ہے واں مباحرشوت کا ہے جواز تری جس کتاب میں
کوئی جواز ڈھونڈتے خیال ہی نہیں رہاتمام عمر یونہی بے خیال جاگتے رہے
ذہن اس خوف سے ہونے لگے بنجر کہ یہاںاچھی تخلیق پر کٹ جاتے ہیں معمار کے ہاتھ
ادب کا زینہ ملا زیست کا قرینہ ملاکہاں کہاں نہ ترے غم سے استفادہ ہوا
تقلید اب میں حضرت واعظ کی کیوں کروںساقی نے دے دیا مجھے فتویٰ جواز کا
خمار قربت منزل تھا نارسی کا جوازگلی میں آ کے میں اس کا مکان بھول گیا
کبھی میں جرأت اظہار مدعا تو کروںکوئی جواز تو ہو لطف بے سبب کے لئے
جواز ترک تعلق بجا سہی لیکنلہو میں ڈوب گئے کتنے سال کس سے کہوں
لڑ رہا ہوں میں اکیلا کارزار ہست میںکر فراہم تو بھی ظالم اپنے ہونے کا جواز
کہاں سے ہم اپنی گردشوں کا جواز ڈھونڈیںہمارا محور زمیں کے محور سے مختلف ہے
میں سچ کہوں گی مگر پھر بھی ہار جاؤں گیوہ جھوٹ بولے گا اور لا جواب کر دے گا
کسی کو اپنے عمل کا حساب کیا دیتےسوال سارے غلط تھے جواب کیا دیتے
بھانپ ہی لیں گے اشارہ سر محفل جو کیاتاڑنے والے قیامت کی نظر رکھتے ہیں
Devoted to the preservation & promotion of Urdu
A Trilingual Treasure of Urdu Words
Online Treasure of Sufi and Sant Poetry
World of Hindi language and literature
The best way to learn Urdu online
Best of Urdu & Hindi Books