aaj ik aur baras biit gayā us ke baġhair
jis ke hote hue hote the zamāne mere
تلاش کا نتیجہ "جگ_ہنسائی"
میلے کپڑوں کا اپنا رنگ بھی تھاپھر بھی قسمت میں جگ ہنسائی تھی
وہ جتنی خود نمائی کر رہا ہےخود اپنی جگ ہنسائی کر رہا ہے
چاندی کے گھروندوں کی جب بات چلی ہوگیمٹی کے کھلونوں سے بہلائے گئے ہوں گے
میں جب بھی کوئی اچھوتا کلام لکھتا ہوںتو پہلے ایک غزل تیرے نام لکھتا ہوں
لوگ تو جا کے سمندر کو جلا آئے ہیںمیں جسے پھونک کر آیا وہ مرا گھر نکلا
ایک سودائی ایک ہرجائیدر بہ در میں ہوں جا بہ جا تو ہے
جو کچھ ان آنکھوں نے دیکھا ہے میں اس کا کیا کروںشہر میں پھیلی ہوئی جھوٹی خبر اپنی جگہ
بکھر گیا ہے جو موتی پرونے والا تھاوہ ہو رہا ہے یہاں جو نہ ہونے والا تھا
جا نمازوں کی طرح نور میں اجلائی سحررات بھر جیسے فرشتوں نے عبادت کی ہے
جو میرے ذکر پر اب قہقہے لگاتا ہےبچھڑتے وقت کوئی حال دیکھتا اس کا
ہوائے عشق نے بھی گل کھلائے ہیں کیا کیاجو میرا حال تھا وہ تیرا حال ہونے لگا
نئے سرے سے جل اٹھی ہے پھر پرانی آگعجیب لطف تجھے بھولنے میں آیا ہے
منحوس ایک شکل ہے جس سے نہیں فرارپرچھائیں کی طرح سے برابر لگی ہوئی
یہ جو لڑتا جھگڑتا ہوں سب سےبچ رہا ہوں قبول عام سے میں
جو آسماں کی بلندی کو چھونے والا تھاوہی منارہ زمیں پر دھڑام سے آیا
جو پہلے روز سے دو آنگنوں میں تھا حائلوہ فاصلہ تو زمین آسمان میں بھی نہ تھا
چراغ بجھتے چلے جا رہے ہیں سلسلہ وارمیں خود کو دیکھ رہا ہوں فسانہ ہوتے ہوئے
وہ جس منڈیر پہ چھوڑ آیا اپنی آنکھیں میںچراغ ہوتا تو لو بھول کر چلا جاتا
بوجھ سے جھکنے لگی شاخ تو جا کر ہم نےآشیانے کو کسی اور شجر پر رکھا
جب ملا حسن بھی ہرجائی تو اس بزم سے ہمعشق آوارہ کو بیتاب اٹھا کر لے آئے
Jashn-e-Rekhta 10th Edition | 5-6-7 December Get Tickets Here
Devoted to the preservation & promotion of Urdu
A Trilingual Treasure of Urdu Words
Online Treasure of Sufi and Sant Poetry
World of Hindi language and literature
The best way to learn Urdu online
Best of Urdu & Hindi Books