aaj ik aur baras biit gayā us ke baġhair
jis ke hote hue hote the zamāne mere
تلاش کا نتیجہ "جھوٹ"
میں سچ کہوں گی مگر پھر بھی ہار جاؤں گیوہ جھوٹ بولے گا اور لا جواب کر دے گا
وہ جھوٹ بول رہا تھا بڑے سلیقے سےمیں اعتبار نہ کرتا تو اور کیا کرتا
جھوٹ بولا ہے تو قائم بھی رہو اس پر ظفرؔآدمی کو صاحب کردار ہونا چاہیئے
صادق ہوں اپنے قول کا غالبؔ خدا گواہکہتا ہوں سچ کہ جھوٹ کی عادت نہیں مجھے
جھوٹ والے کہیں سے کہیں بڑھ گئےاور میں تھا کہ سچ بولتا رہ گیا
ترے وعدے پر جیے ہم تو یہ جان جھوٹ جاناکہ خوشی سے مر نہ جاتے اگر اعتبار ہوتا
جھوٹ کے آگے پیچھے دریا چلتے ہیںسچ بولا تو پیاسا مارا جائے گا
جادو ہے یا طلسم تمہاری زبان میںتم جھوٹ کہہ رہے تھے مجھے اعتبار تھا
اگر سچ اتنا ظالم ہے تو ہم سے جھوٹ ہی بولوہمیں آتا ہے پت جھڑ کے دنوں گل بار ہو جانا
یہ سمجھ کے مانا ہے سچ تمہاری باتوں کواتنے خوبصورت لب جھوٹ کیسے بولیں گے
تیرے وعدے کو کبھی جھوٹ نہیں سمجھوں گاآج کی رات بھی دروازہ کھلا رکھوں گا
بات سے بات کی گہرائی چلی جاتی ہےجھوٹ آ جائے تو سچائی چلی جاتی ہے
کیسے تھے لوگ جن کی زبانوں میں نور تھااب تو تمام جھوٹ ہے سچائیوں میں بھی
چاہے سونے کے فریم میں جڑ دوآئنہ جھوٹ بولتا ہی نہیں
جھوٹ میں شک کی کم گنجائش ہو سکتی ہےسچ کو جب چاہو جھٹلایا جا سکتا ہے
اجازت ہو تو میں اک جھوٹ بولوںمجھے دنیا سے نفرت ہو گئی ہے
جنت ملی جھوٹوں کو اگر جھوٹ کے بدلےسچوں کو سزا میں ہے جہنم بھی گوارا
سنا رہا ہوں انہیں جھوٹ موٹ اک قصہکہ ایک شخص محبت میں کامیاب رہا
سچ گھٹے یا بڑھے تو سچ نہ رہےجھوٹ کی کوئی انتہا ہی نہیں
تم مرے ساتھ ہو یہ سچ تو نہیں ہے لیکنمیں اگر جھوٹ نہ بولوں تو اکیلا ہو جاؤں
Devoted to the preservation & promotion of Urdu
A Trilingual Treasure of Urdu Words
Online Treasure of Sufi and Sant Poetry
World of Hindi language and literature
The best way to learn Urdu online
Best of Urdu & Hindi Books