aaj ik aur baras biit gayā us ke baġhair
jis ke hote hue hote the zamāne mere
تلاش کا نتیجہ "جیب"
کوئی کہتا تھا سمندر ہوں میںاور مری جیب میں قطرہ بھی نہیں
ہمیشہ خون دل رویا ہوں میں لیکن سلیقے سےنہ قطرہ آستیں پر ہے نہ دھبا جیب و دامن پر
نہ جی بھر کے دیکھا نہ کچھ بات کیبڑی آرزو تھی ملاقات کی
اب تک ہماری عمر کا بچپن نہیں گیاگھر سے چلے تھے جیب کے پیسے گرا دیے
جیب خالی ہے عدمؔ مے قرض پر ملتی نہیںایک دو بوتل پہ دیواں بیچنے والا ہوں میں
اب اس غریب چور کو بھیجو گے جیل کیوںغربت کی جس نے کاٹ لی پاداش جیب میں
یہ کیا کہ روز پہنچ جاتا ہوں میں گھر اپنےاب اپنی جیب میں اپنا پتہ نہ رکھا جائے
ہماری جیب میں خوابوں کی ریز گاری ہےسو لین دین ہمارا دکاں سے باہر ہے
تمہارے ہاتھ خالی جیب خالی زلف خالی تھینہ تھے تم چور دل کے لو ادھر دیکھو یہ کیا نکلا
بازار میں اک چیز نہیں کام کی میرےیہ شہر مری جیب کا رکھتا ہے بھرم خوب
ہمیں تو باغ تجھ بن خانۂ ماتم نظر آیاادھر گل پھاڑتے تھے جیب روتی تھی ادھر شبنم
کفن کی جیب بھی خالی نہیں ہےیہ بد حالی ہے خوشحالی نہیں ہے
عجب شاعر کی عادت ہے کہ جب بیڑی جلانے کوکسی سے مانگی ماچس تو جلا کر جیب میں رکھ لی
آخر ملے ہیں ہاتھ کسی کام کے لئےپھاڑے اگر نہ جیب تو پھر کیا کرے کوئی
دریدہ جیب گریباں بھی چاک چاہتا ہےوہ عشق کیا ہے جو دامن کو پاک چاہتا ہے
کونین عین علم میں ہے جلوہ گاہ حسنجیب خرد سے عینک عرفاں نکالئے
رفو جیب مجنوں ہوا کب اے ناصحتو مر جائے گا اس کے سیتے ہی سیتے
دس بارہ غزلیات جو رکھتا ہے جیب میںبزم سخن میں ہے وہ نشانی وبال کی
موجب رنگ چمن خون شہیداں نکلاموت کی جیب سے بھی زیست کا ساماں نکلا
نے ہاتھ مرا ہاتھ ہے نے جیب مری جیبکیا دست و گریباں کو کہوں دست و گریباں
Devoted to the preservation & promotion of Urdu
A Trilingual Treasure of Urdu Words
Online Treasure of Sufi and Sant Poetry
World of Hindi language and literature
The best way to learn Urdu online
Best of Urdu & Hindi Books