aaj ik aur baras biit gayā us ke baġhair
jis ke hote hue hote the zamāne mere
تلاش کا نتیجہ "جیوں"
بڑا گھاٹے کا سودا ہے صداؔ یہ سانس لینا بھیبڑھے ہے عمر جیوں جیوں زندگی کم ہوتی جاتی ہے
جیوں گا میں تری سانسوں میں جب تکخود اپنی سانس میں زندہ رہوں گا
غموں نے گھیر لیا ہے مجھے تو کیا غم ہےمیں مسکرا کے جیوں گا تری خوشی کے لئے
میں اپنے خواب سے کٹ کر جیوں تو میرا خدااجاڑ دے مری مٹی کو در بدر کر دے
تیرے ملاپ بن نہیں فائزؔ کے دل کو چینجیوں روح ہو بسا ہے تو اس کے بدن میں آ
اس حال میں کب تک یوں ہی گھٹ گھٹ کے جیوں گاروٹھا ہے وہ ایسے کہ منا بھی نہیں سکتا
اے سرو گل بدن تو ذرا ٹک چمن میں آجیوں گل شگفتہ ہو کے مری انجمن میں آ
کھنچتے جاتے ہیں خود مری جانبمجھ کو جیوں جیوں وہ آزماتے ہیں
مسجد ابرو میں تیری مردمک ہے جیوں امامموئے مژگاں مقتدی ہو مل کے کرتے ہیں نماز
غم وجود کا ماتم کروں تو کیسے جیوںمگر خدا ترے دامن پہ داغ ہے کہ نہیں
میں تو مر کر بھی جیوں گا شان سےمیں نے غزلوں میں اتاری زندگی
کچھ بھنور یوں اچٹ پڑے تھے جیوںخودکشی پر ہو کوئی آمادہ
کون سا سو برس جیوں گا میںمجھ پہ اس کا جنون رہنے دے
مرے جنوں کا نتیجہ ضرور نکلے گااسی سیاہ سمندر سے نور نکلے گا
کسی بے وفا کی خاطر یہ جنوں فرازؔ کب تکجو تمہیں بھلا چکا ہے اسے تم بھی بھول جاؤ
کچھ خوشیاں کچھ آنسو دے کر ٹال گیاجیون کا اک اور سنہرا سال گیا
کیا کیا ہوا ہے ہم سے جنوں میں نہ پوچھئےالجھے کبھی زمیں سے کبھی آسماں سے ہم
اے جنوں پھر مرے سر پر وہی شامت آئیپھر پھنسا زلفوں میں دل پھر وہی آفت آئی
بک رہا ہوں جنوں میں کیا کیا کچھکچھ نہ سمجھے خدا کرے کوئی
انہیں کے فیض سے بازار عقل روشن ہےجو گاہ گاہ جنوں اختیار کرتے رہے
Devoted to the preservation & promotion of Urdu
A Trilingual Treasure of Urdu Words
Online Treasure of Sufi and Sant Poetry
World of Hindi language and literature
The best way to learn Urdu online
Best of Urdu & Hindi Books