aaj ik aur baras biit gayā us ke baġhair
jis ke hote hue hote the zamāne mere
تلاش کا نتیجہ "حسیناؤں"
اک تری یاد سے اک تیرے تصور سے ہمیںآ گئے یاد کئی نام حسیناؤں کے
حیا سے سر جھکا لینا ادا سے مسکرا دیناحسینوں کو بھی کتنا سہل ہے بجلی گرا دینا
ادا آئی جفا آئی غرور آیا حجاب آیاہزاروں آفتیں لے کر حسینوں پر شباب آیا
چند تصویر بتاں چند حسینوں کے خطوطبعد مرنے کے مرے گھر سے یہ ساماں نکلا
اسی کو کہتے ہیں جنت اسی کو دوزخ بھیوہ زندگی جو حسینوں کے درمیاں گزرے
حسینوں سے فقط صاحب سلامت دور کی اچھینہ ان کی دوستی اچھی نہ ان کی دشمنی اچھی
مر گئے جن کے چاہنے والےان حسینوں کی زندگی کیا ہے
بلا ہے قہر ہے آفت ہے فتنہ ہے قیامت ہےحسینوں کی جوانی کو جوانی کون کہتا ہے
ان شوخ حسینوں پہ جو مائل نہیں ہوتاکچھ اور بلا ہوتی ہے وہ دل نہیں ہوتا
سنبھالا ہوش تو مرنے لگے حسینوں پرہمیں تو موت ہی آئی شباب کے بدلے
زمانہ دوستی پر ان حسینوں کی نہ اترائےیہ عالم دوست اکثر دشمن عالم بھی ہوتے ہیں
دیکھ لے بلبل و پروانہ کی بیتابی کوہجر اچھا نہ حسینوں کا وصال اچھا ہے
ہم نہ کہتے تھے شاعری ہے وبالآج لو گھر گئے حسینوں میں
جلوہ گر بزم حسیناں میں ہیں وہ اس شان سےچاند جیسے اے قمرؔ تاروں بھری محفل میں ہے
ہو گیا زرد پڑی جس پہ حسینوں کی نظریہ عجب گل ہیں کہ تاثیر خزاں رکھتے ہیں
غم عزیزوں کا حسینوں کی جدائی دیکھیدیکھیں دکھلائے ابھی گردش دوراں کیا کیا
طبیعت کی مشکل پسندی تو دیکھوحسینوں سے ترک وفا چاہتا ہوں
سناتا ہے کیا حیرت انگیز قصےحسینوں میں کھوئی ہو جس نے جوانی
ان کا وعدہ ان کا پیماں ان کا اقرار ان کا قولجتنی باتیں ہیں حسینوں کی وہ بے بنیاد ہیں
رہ و رسم محبت ان حسینوں سے میں کیا رکھوںجہاں تک دیکھتا ہوں نفع ان کا ہے ضرر اپنا
Devoted to the preservation & promotion of Urdu
A Trilingual Treasure of Urdu Words
Online Treasure of Sufi and Sant Poetry
World of Hindi language and literature
The best way to learn Urdu online
Best of Urdu & Hindi Books