aaj ik aur baras biit gayā us ke baġhair
jis ke hote hue hote the zamāne mere
تلاش کا نتیجہ "خالو"
محبت کی تو کوئی حد، کوئی سرحد نہیں ہوتیہمارے درمیاں یہ فاصلے، کیسے نکل آئے
بچھڑا کچھ اس ادا سے کہ رت ہی بدل گئیاک شخص سارے شہر کو ویران کر گیا
دل ہے کہ تری یاد سے خالی نہیں رہتاشاید ہی کبھی میں نے تجھے یاد کیا ہو
اتنا خالی تھا اندروں میراکچھ دنوں تو خدا رہا مجھ میں
آہ جو دل سے نکالی جائے گیکیا سمجھتے ہو کہ خالی جائے گی
تمہیں غیروں سے کب فرصت ہم اپنے غم سے کم خالیچلو بس ہو چکا ملنا نہ تم خالی نہ ہم خالی
رنگ خوشبو اور موسم کا بہانا ہو گیااپنی ہی تصویر میں چہرہ پرانا ہو گیا
ترک تعلقات پہ رویا نہ تو نہ میںلیکن یہ کیا کہ چین سے سویا نہ تو نہ میں
شام کو جس وقت خالی ہاتھ گھر جاتا ہوں میںمسکرا دیتے ہیں بچے اور مر جاتا ہوں میں
دل سوز سے خالی ہے نگہ پاک نہیں ہےپھر اس میں عجب کیا کہ تو بیباک نہیں ہے
جان سے ہو گئے بدن خالیجس طرف تو نے آنکھ بھر دیکھا
میں نے چاہا تھا کہ اشکوں کا تماشا دیکھوںاور آنکھوں کا خزانہ تھا کہ خالی نکلا
بچے میری انگلی تھامے دھیرے دھیرے چلتے تھےپھر وہ آگے دوڑ گئے میں تنہا پیچھے چھوٹ گیا
عورتیں کام پہ نکلی تھیں بدن گھر رکھ کرجسم خالی جو نظر آئے تو مرد آ بیٹھے
یہ ادائیں یہ اشارے یہ حسیں قول و قرارکتنے آداب کے پردے میں ہے انکار کی بات
ٹہلتے پھر رہے ہیں سارے گھر میںتری خالی جگہ کو بھر رہے ہیں
رہتی ہے ساتھ ساتھ کوئی خوش گوار یادتجھ سے بچھڑ کے تیری رفاقت گئی نہیں
لکیریں کھینچتے رہنے سے بن گئی تصویرکوئی بھی کام ہو، بے کار تھوڑی ہوتا ہے
کب سے ٹہل رہے ہیں گریبان کھول کرخالی گھٹا کو کیا کریں برسات بھی تو ہو
شہر خالی ہے کسے عید مبارک کہیےچل دیے چھوڑ کے مکہ بھی مدینہ والے
Devoted to the preservation & promotion of Urdu
A Trilingual Treasure of Urdu Words
Online Treasure of Sufi and Sant Poetry
World of Hindi language and literature
The best way to learn Urdu online
Best of Urdu & Hindi Books