aaj ik aur baras biit gayā us ke baġhair
jis ke hote hue hote the zamāne mere
تلاش کا نتیجہ "خوب"
کس لیے دیکھتی ہو آئینہتم تو خود سے بھی خوب صورت ہو
ترے ماتھے پہ یہ آنچل بہت ہی خوب ہے لیکنتو اس آنچل سے اک پرچم بنا لیتی تو اچھا تھا
یاد اس کی اتنی خوب نہیں میرؔ باز آنادان پھر وہ جی سے بھلایا نہ جائے گا
قیس جنگل میں اکیلا ہے مجھے جانے دوخوب گزرے گی جو مل بیٹھیں گے دیوانے دو
وہ چہرہ کتابی رہا سامنےبڑی خوب صورت پڑھائی ہوئی
خوب پردہ ہے کہ چلمن سے لگے بیٹھے ہیںصاف چھپتے بھی نہیں سامنے آتے بھی نہیں
عجب تیری ہے اے محبوب صورتنظر سے گر گئے سب خوب صورت
میں رونا چاہتا ہوں خوب رونا چاہتا ہوں میںپھر اس کے بعد گہری نیند سونا چاہتا ہوں میں
بہت دنوں سے مرے ساتھ تھی مگر کل شاممجھے پتا چلا وہ کتنی خوب صورت ہے
شب کو مے خوب سی پی صبح کو توبہ کر لیرند کے رند رہے ہاتھ سے جنت نہ گئی
جس سے پوچھیں ترے بارے میں یہی کہتا ہےخوب صورت ہے وفادار نہیں ہو سکتا
ہم کو معلوم ہے جنت کی حقیقت لیکندل کے خوش رکھنے کو غالبؔ یہ خیال اچھا ہے
دھوکا تھا نگاہوں کا مگر خوب تھا دھوکامجھ کو تری نظروں میں محبت نظر آئی
جاتے ہوئے کہتے ہو قیامت کو ملیں گےکیا خوب قیامت کا ہے گویا کوئی دن اور
خوب ہے شوق کا یہ پہلو بھیمیں بھی برباد ہو گیا تو بھی
شکست و فتح میاں اتفاق ہے لیکنمقابلہ تو دل ناتواں نے خوب کیا
خوب رو ہیں سیکڑوں لیکن نہیں تیرا جوابدل ربائی میں ادا میں ناز میں انداز میں
مانا کہ تو ذہین بھی ہے خوب رو بھی ہےتجھ سا نہ میں ہوا تو بھلا کیا برا ہوا
کبھی فرازؔ سے آ کر ملو جو وقت ملےیہ شخص خوب ہے اشعار کے علاوہ بھی
ہے جستجو کہ خوب سے ہے خوب تر کہاںاب ٹھہرتی ہے دیکھیے جا کر نظر کہاں
Devoted to the preservation & promotion of Urdu
A Trilingual Treasure of Urdu Words
Online Treasure of Sufi and Sant Poetry
World of Hindi language and literature
The best way to learn Urdu online
Best of Urdu & Hindi Books