aaj ik aur baras biit gayā us ke baġhair
jis ke hote hue hote the zamāne mere
تلاش کا نتیجہ "داسی"
دل ایک صدیوں پرانا اداس مندر ہےامید ترسا ہوا پیار دیو داسی کا
بے خودی بے سبب نہیں غالبؔکچھ تو ہے، جس کی پردہ داری ہے
جن سے انساں کو پہنچتی ہے ہمیشہ تکلیفان کا دعویٰ ہے کہ وہ اصل خدا والے ہیں
گھر کے باہر ڈھونڈھتا رہتا ہوں دنیاگھر کے اندر دنیا داری رہتی ہے
یہ کافی ہے کہ ہم دشمن نہیں ہیںوفا داری کا دعویٰ کیوں کریں ہم
زمانہ حسن نزاکت بلا جفا شوخیسمٹ کے آ گئے سب آپ کی اداؤں میں
ابتدا یہ تھی کہ میں تھا اور دعویٰ علم کاانتہا یہ ہے کہ اس دعوے پہ شرمایا بہت
اب تو مذہب کوئی ایسا بھی چلایا جائےجس میں انسان کو انسان بنایا جائے
رات بھر خواب میں جلنا بھی اک بیماری ہےعشق کی آگ سے بچنے میں سمجھ داری ہے
اللہ اللہ حسن کی یہ پردہ داری دیکھیےبھید جس نے کھولنا چاہا وہ دیوانہ ہوا
اب کے ساون میں شرارت یہ مرے ساتھ ہوئیمیرا گھر چھوڑ کے کل شہر میں برسات ہوئی
مجھ کو دیکھو مرے مرنے کی تمنا دیکھوپھر بھی ہے تم کو مسیحائی کا دعویٰ دیکھو
ہوا ہے چار سجدوں پر یہ دعویٰ زاہدو تم کوخدا نے کیا تمہارے ہاتھ جنت بیچ ڈالی ہے
ہم نہیں وہ جو کریں خون کا دعویٰ تجھ پربلکہ پوچھے گا خدا بھی تو مکر جائیں گے
ازل سے تا بہ ابد ایک ہی کہانی ہےاسی سے ہم کو نئی داستاں بنانی ہے
مرعوب ہو گئے ہیں ولایت سے شیخ جیاب صرف منع کرتے ہیں دیسی شراب کو
رات کی دھڑکن جب تک جاری رہتی ہےسوتے نہیں ہم ذمہ داری رہتی ہے
ہم نہ مانیں گے خموشی ہے تمنا کا مزاجہاں بھری بزم میں وہ بول نہ پائی ہوگی
دعویٰ بہت بڑا ہے ریاضی میں آپ کوطول شب فراق کو تو ناپ دیجئے
حسن کافر تھا ادا قاتل تھی باتیں سحر تھیںاور تو سب کچھ تھا لیکن رسم دل داری نہ تھی
Devoted to the preservation & promotion of Urdu
A Trilingual Treasure of Urdu Words
Online Treasure of Sufi and Sant Poetry
World of Hindi language and literature
The best way to learn Urdu online
Best of Urdu & Hindi Books