aaj ik aur baras biit gayā us ke baġhair
jis ke hote hue hote the zamāne mere
تلاش کا نتیجہ "دوڑے"
چھوڑا نہیں خودی کو دوڑے خدا کے پیچھےآساں کو چھوڑ بندے مشکل کو ڈھونڈتے ہیں
یارب یہ کیا طلسم ہے ادراک و فہم یاںدوڑے ہزار آپ سے باہر نہ جا سکے
مجھ مست کو کیوں بھائے نہ وہ سانولی صورتجی دوڑے ہے میکش کا غذائے نمکیں پر
سختیٔ ایام دوڑے آتی ہے پتھر لیےکیا مرا نخل تمنا بارور ہونے لگا
رگوں میں دوڑتے پھرنے کے ہم نہیں قائلجب آنکھ ہی سے نہ ٹپکا تو پھر لہو کیا ہے
روشنی ڈھونڈ کے لانا کوئی مشکل تو نہ تھالیکن اس دوڑ میں ہر شخص کو جلتے دیکھا
آئیے پاس بیٹھیے میرےمل کے کچھ فاصلے بناتے ہیں
جب غم ہوا چڑھا لیں دو بوتلیں اکٹھیملا کی دوڑ مسجد اکبرؔ کی دوڑ بھٹی
ہم تحفے میں گھڑیاں تو دے دیتے ہیںاک دوجے کو وقت نہیں دے پاتے ہیں
بچے میری انگلی تھامے دھیرے دھیرے چلتے تھےپھر وہ آگے دوڑ گئے میں تنہا پیچھے چھوٹ گیا
آتی ہے بات بات مجھے بار بار یادکہتا ہوں دوڑ دوڑ کے قاصد سے راہ میں
ہاں دکھا دے اے تصور پھر وہ صبح و شام تودوڑ پیچھے کی طرف اے گردش ایام تو
میری تو جان ہی نکل گئی جبدوست کہہ کر مجھے پکارا گیا
یہ روٹیاں ہیں یہ سکے ہیں اور دائرے ہیںیہ ایک دوجے کو دن بھر پکڑتے رہتے ہیں
اک مسلسل دوڑ میں ہیں منزلیں اور فاصلےپاؤں تو اپنی جگہ ہیں راستہ اپنی جگہ
کچھ مہ جبیں لباس کے فیشن کی دوڑ میںپابندیٔ لباس سے آگے نکل گئے
فراقؔ دوڑ گئی روح سی زمانے میںکہاں کا درد بھرا تھا مرے فسانے میں
دیوانہ وار دوڑ کے کوئی لپٹ نہ جائےآنکھوں میں آنکھیں ڈال کے دیکھا نہ کیجئے
میں دوڑ دوڑ کے خود کو پکڑ کے لاتا ہوںتمہارے عشق نے بچا بنا دیا ہے مجھے
اے خدا میری رگوں میں دوڑ جاشاخ دل پر اک ہری پتی نکال
Jashn-e-Rekhta 10th Edition | 5-6-7 December Get Tickets Here
Devoted to the preservation & promotion of Urdu
A Trilingual Treasure of Urdu Words
Online Treasure of Sufi and Sant Poetry
World of Hindi language and literature
The best way to learn Urdu online
Best of Urdu & Hindi Books