تلاش کے نتائج
تلاش کا نتیجہ "دیدہ_ہائے_خشک"
شعر کے متعلقہ نتیجہ "دیدہ_ہائے_خشک"
شعر
ہوا بھی عشق کی لگنے نہ دیتا میں اسے ہرگز
اگر اس دل پہ ہوتا ہائے کچھ بھی اختیار اپنا
تاباں عبد الحی
شعر
گریہ تو قائمؔ تھما مژگاں ابھی ہوں گے نہ خشک
دیر تک ٹپکیں گے باراں کے شجر بھیگے ہوئے
قائم چاندپوری
شعر
برق زمانہ دور تھی لیکن مشعل خانہ دور نہ تھی
ہم تو ظہیرؔ اپنے ہی گھر کی آگ میں جل کر خاک ہوئے
ظہیر کاشمیری
شعر
مری خاک اس نے بکھیر دی سر رہ غبار بنا دیا
میں جب آ سکا نہ شمار میں مجھے بے شمار بنا دیا
اقبال کوثر
شعر
وہ جو بے نشان سے لوگ تھے وہی منزلوں کا نشاں ہوئے
جسے رہ گزر کی خبر ہوئی اسے رہ گزر نے بھلا دیا
معید رشیدی
شعر
ہوئے پھول خشک چمن جلا کہیں نام کو نہ تری رہی
یہی اپنے زخم ہرے رہے یہی اپنی آنکھ بھری رہی