aaj ik aur baras biit gayā us ke baġhair
jis ke hote hue hote the zamāne mere
تلاش کا نتیجہ "راغب"
جسے کہتے ہو تم اک قطرۂ اشکمرے دل کی مکمل داستاں ہے
حقیقت کو چھپایا ہم سے کیا کیا اس کے میک اپ نےجسے لیلیٰ سمجھ بیٹھے تھے وہ لیلیٰ کی ماں نکلی
پڑھتا رہتا ہوں آپ کا چہرہاچھی لگتی ہے یہ کتاب مجھے
انکار ہی کر دیجیے اقرار نہیں توالجھن ہی میں مر جائے گا بیمار نہیں تو
دن میں آنے لگے ہیں خواب مجھےاس نے بھیجا ہے اک گلاب مجھے
چند یادیں ہیں چند سپنے ہیںاپنے حصے میں اور کیا ہے جی
سخت جانی کی بدولت اب بھی ہم ہیں تازہ دمخشک ہو جاتے ہیں ورنہ پیڑ ہل جانے کے بعد
تم نے رسماً مجھے سلام کیالوگ کیا کیا گمان کر بیٹھے
بہت دشوار ہے اب آئینے سے گفتگو کرناسزا سے کم نہیں ہے خود کو اپنے رو بہ رو کرنا
بیٹھے گا تو رک جائے گی یہ گردش دوراںتو خوں کی طرح جسم میں پھرنے کی ادا سیکھ
جی چاہتا ہے جینا جذبات کے مطابقحالات کر رہے ہیں حالات کے مطابق
اک بڑی جنگ لڑ رہا ہوں میںہنس کے تجھ سے بچھڑ رہا ہوں میں
قطروں سے سمندر کا بنانا نہیں مشکلقطرے میں سمندر کو سمونے کی ادا سیکھ
اس شوخئ گفتار پر آتا ہے بہت پیارجب پیار سے کہتے ہیں وہ شیطان کہیں کا
کیا بتاؤں کہ کتنی شدت سےتم سے ملنے کو چاہتا ہے جی
راے اس پر مت کرو قائم کوئیجانتے جس کو نہیں نزدیک سے
خدا کاتب کی سفاکی سے بھی محفوظ فرمائےاگر نقطہ اڑا دے نامزد نامرد ہو جائے
لے جائے جہاں چاہے ہوا ہم کو اڑا کرٹوٹے ہوئے پتوں کی حکایت ہی الگ ہے
کس کس کو بتاؤں کہ میں بزدل نہیں راغبؔاس دور میں مفہوم شرافت ہی الگ ہے
ایک موسم کی کسک ہے دل میں دفنمیٹھا میٹھا درد سا ہے مستقل
Devoted to the preservation & promotion of Urdu
A Trilingual Treasure of Urdu Words
Online Treasure of Sufi and Sant Poetry
World of Hindi language and literature
The best way to learn Urdu online
Best of Urdu & Hindi Books