aaj ik aur baras biit gayā us ke baġhair
jis ke hote hue hote the zamāne mere
تلاش کا نتیجہ "ربائی"
خوب رو ہیں سیکڑوں لیکن نہیں تیرا جوابدل ربائی میں ادا میں ناز میں انداز میں
ذرا ذرا سی شکایت پہ روٹھ جاتے ہیںنیا نیا ہے ابھی شوق دل ربائی کا
عجیب ڈھنگ سے تقسیم کار کی اس نےسو جس کو دل نہ دیا اس کو دل ربائی دی
پھر وہیں لوٹ کے جانا ہوگایار نے کیسی رہائی دی ہے
وفا کی خیر مناتا ہوں بے وفائی میں بھیمیں اس کی قید میں ہوں قید سے رہائی میں بھی
اس نے اپنا بنا کے چھوڑ دیاکیا اسیری ہے کیا رہائی ہے
آشیاں جل گیا گلستاں لٹ گیا ہم قفس سے نکل کر کدھر جائیں گےاتنے مانوس صیاد سے ہو گئے اب رہائی ملے گی تو مر جائیں گے
نئی خواہش رچائی جا رہی ہےتری فرقت منائی جا رہی ہے
میں ایک سے کسی موسم میں رہ نہیں سکتاکبھی وصال کبھی ہجر سے رہائی دے
موت بھی دور بہت دور کہیں پھرتی ہےکون اب آ کے اسیروں کو رہائی دے گا
پا بہ گل سب ہیں رہائی کی کرے تدبیر کوندست بستہ شہر میں کھولے مری زنجیر کون
مرے خدا نے کیا تھا مجھے اسیر بہشتمرے گنہ نے رہائی مجھے دلائی ہے
ہوتی ہے شام آنکھ سے آنسو رواں ہوئےیہ وقت قیدیوں کی رہائی کا وقت ہے
میری چادر تو چھنی تھی شام کی تنہائی میںبے ردائی کو مری پھر دے گیا تشہیر کون
کہیں اس بزم تک رسائی ہوپھر کوئی دیکھے اہتمام مرا
اشکوں کو آرزوئے رہائی ہے روئیےآنکھوں کی اب اسی میں بھلائی ہے روئیے
فقط زنجیر بدلی جا رہی تھیمیں سمجھا تھا رہائی ہو گئی ہے
یہ چار دن کی رفاقت بھی کم نہیں اے دوستتمام عمر بھلا کون ساتھ دیتا ہے
سوئے رہتے ہیں اوڑھ کر خود کواب ضرورت نہیں رضائی کی
وحشتیں عشق اور مجبوریکیا کسی خاص امتحان میں ہوں
Devoted to the preservation & promotion of Urdu
A Trilingual Treasure of Urdu Words
Online Treasure of Sufi and Sant Poetry
World of Hindi language and literature
The best way to learn Urdu online
Best of Urdu & Hindi Books