aaj ik aur baras biit gayā us ke baġhair
jis ke hote hue hote the zamāne mere
تلاش کا نتیجہ "رنجشیں"
رنجش ہی سہی دل ہی دکھانے کے لیے آآ پھر سے مجھے چھوڑ کے جانے کے لیے آ
عداوتیں تھیں، تغافل تھا، رنجشیں تھیں بہتبچھڑنے والے میں سب کچھ تھا، بے وفائی نہ تھی
عمر بھر ملنے نہیں دیتی ہیں اب تو رنجشیںوقت ہم سے روٹھ جانے کی ادا تک لے گیا
اب کے بار مل کے یوں سال نو منائیں گےرنجشیں بھلا کر ہم نفرتیں مٹائیں گے
بارہا دیکھی ہیں ان کی رنجشیںپر کچھ اب کے سرگرانی اور ہے
رنجشیں ایسی ہزار آپس میں ہوتی ہیں دلاوہ اگر تجھ سے خفا ہے تو ہی جا مل کیا ہوا
ان سے بھی میری دوستی ان سے بھی رنجشیںسینے میں ایک حلقۂ احباب اور ہے
ہمیں رنجش نہیں دریا سے کوئیسلامت گر رہے صحرا ہمارا
عجیب شے ہے تصور کی کار فرمائیہزار محفل رنگیں شریک تنہائی
اس سے کہنا کہ کبھی آ کے ملےہم سے رنجش کا سبب جو بھی ہو
تدبیر کے دست رنگیں سے تقدیر درخشاں ہوتی ہےقدرت بھی مدد فرماتی ہے جب کوشش انساں ہوتی ہے
کہتے ہیں جس کو جنت وہ اک جھلک ہے تیریسب واعظوں کی باقی رنگیں بیانیاں ہیں
وہ نغمہ بلبل رنگیں نوا اک بار ہو جائےکلی کی آنکھ کھل جائے چمن بیدار ہو جائے
کچھ تو ہے ویسے ہی رنگیں لب و رخسار کی باتاور کچھ خون جگر ہم بھی ملا دیتے ہیں
بعد رنجش کے گلے ملتے ہوئے رکتا ہے دلاب مناسب ہے یہی کچھ میں بڑھوں کچھ تو بڑھے
دوریاں سمٹنے میں دیر کچھ تو لگتی ہےرنجشوں کے مٹنے میں دیر کچھ تو لگتی ہے
بادل آئے ہیں گھر گلال کے لالکچھ کسی کا نہیں کسی کو خیال
مہربانی کو محبت نہیں کہتے اے دوستآہ اب مجھ سے تری رنجش بے جا بھی نہیں
ظلم کی ٹہنی کبھی پھلتی نہیںناؤ کاغذ کی کہیں چلتی نہیں
ہمیں قرینۂ رنجش کہاں میسر ہےہم اپنے بس میں جو ہوتے ترا گلا کرتے
Devoted to the preservation & promotion of Urdu
A Trilingual Treasure of Urdu Words
Online Treasure of Sufi and Sant Poetry
World of Hindi language and literature
The best way to learn Urdu online
Best of Urdu & Hindi Books