aaj ik aur baras biit gayā us ke baġhair
jis ke hote hue hote the zamāne mere
تلاش کا نتیجہ "روئے_آب"
تم اپنے دریا کا رونا رونے آ جاتے ہوہم تو اپنے سات سمندر پیچھے چھوڑ آئے ہیں
نزع کا وقت ہے بیٹھے رہئےآپ اٹھے تو قیامت ہوگی
مثال ماہیٔ بے آب موج تڑپا کیحباب پھوٹ کے روئے جو تم نہا کے چلے
آپ کو رنج ہوا آپ کے دشمن روئےمیں پشیمان ہوا حال سنا کر اپنا
عشق کچھ آپ پہ موقوف نہیں خوش رہئےایک سے ایک زمانے میں طرحدار بہت
آہ مرگ آدمی پر آدمی روئے بہتکوئی بھی رویا نہ مرگ آدمیت کے لیے
بادلوں نے آج برسایا لہوامن کا ہر فاختہ رونے لگا
آج پھر ماں مجھے مارے گی بہت رونے پرآج پھر گاؤں میں آیا ہے کھلونے والا
آج آئے تھے گھڑی بھر کو ظہیرؔ ناکامآپ بھی روئے ہمیں ساتھ رلا کر اٹھے
آج کیا جانے کیا ہے ہونے کوجی بہت چاہتا ہے رونے کو
جانے کیا کچھ ہے آج ہونے کوجی مرا چاہتا ہے رونے کو
آپ اور کچھ غلط کہیں توبہجو یہ کہہ دے گناہ گار ہے وہ
زمانہ اپنی عریانی پہ خوں روئے گا کب تکہمیں دیکھو کہ اپنے آپ کو اوڑھے ہوئے ہیں
دامن سے وہ پونچھتا ہے آنسورونے کا کچھ آج ہی مزا ہے
یاد آئیں اس کو دیکھ کے اپنی مصیبتیںروئے ہم آج خوب لپٹ کر رقیب سے
دل سلگتا ہے ترے سرد رویے سے مرادیکھ اب برف نے کیا آگ لگا رکھی ہے
زندگی تک مری ہنس لیجئے آپپھر مجھے روئیے گا میرے بعد
رونے تلک تو کس کو ہے فرصت یہاں سحابطوفاں ہوا بھی جو ٹک اک آب دیدہ ہوں
چپ ہو گئے تیرے رونے والےدنیا کا خیال آ گیا ہے
ایسے کچھ حادثے بھی گزرے ہیںجن پہ میں آج تک نہیں روئی
Devoted to the preservation & promotion of Urdu
A Trilingual Treasure of Urdu Words
Online Treasure of Sufi and Sant Poetry
World of Hindi language and literature
The best way to learn Urdu online
Best of Urdu & Hindi Books