aaj ik aur baras biit gayā us ke baġhair
jis ke hote hue hote the zamāne mere
تلاش کا نتیجہ "رین"
اونچی عمارتیں تو بڑی شاندار ہیںلیکن یہاں تو رین بسیرے تھے کیا ہوئے
اک نام کیا لکھا ترا ساحل کی ریت پرپھر عمر بھر ہوا سے مری دشمنی رہی
فرشتے آ کر ان کے جسم پر خوشبو لگاتے ہیںوہ بچے ریل کے ڈبوں میں جو جھاڑو لگاتے ہیں
محسوس ہو رہا ہے کہ میں خود سفر میں ہوںجس دن سے ریل پر میں تجھے چھوڑنے گیا
ریل دیکھی ہے کبھی سینے پہ چلنے والییاد تو ہوں گے تجھے ہاتھ ہلاتے ہوئے ہم
تو کسی ریل سی گزرتی ہےمیں کسی پل سا تھرتھراتا ہوں
حیرت سے تکتا ہے صحرا بارش کے نذرانے کوکتنی دور سے آئی ہے یہ ریت سے ہاتھ ملانے کو
ریت پر تھک کے گرا ہوں تو ہوا پوچھتی ہےآپ اس دشت میں کیوں آئے تھے وحشت کے بغیر
وطن کی ریت ذرا ایڑیاں رگڑنے دےمجھے یقیں ہے کہ پانی یہیں سے نکلے گا
یادوں کی ریل اور کہیں جا رہی تھی پھرزنجیر کھینچ کر ہی اترنا پڑا مجھے
پیاس کہتی ہے چلو ریت نچوڑی جائےاپنے حصے میں سمندر نہیں آنے والا
رات ہے چاند ہے ستارے ہیںبے سہاروں کے سو سہارے ہیں
صحرا سے ہو کے باغ میں آیا ہوں سیر کوہاتھوں میں پھول ہیں مرے پاؤں میں ریت ہے
اک دندناتی ریل سی عمریں گزر گئیںدو پٹریوں کے بیچ وہی فاصلے رہے
میں جس کی آنکھ کا آنسو تھا اس نے قدر نہ کیبکھر گیا ہوں تو اب ریت سے اٹھائے مجھے
میں نے جو کچکچا کر کل ان کی ران کاٹیتو ان نے کس مزے سے میری زبان کاٹی
اللہ ری جسم یار کی خوبی کہ خودبخودرنگینیوں میں ڈوب گیا پیرہن تمام
جانے کس کی آس لگی ہے جانے کس کو آنا ہےکوئی ریل کی سیٹی سن کر سوتے سے اٹھ جاتا ہے
ریت بھی اپنی رت بھی اپنیدل رسم دنیا کیا جانے
انجمؔ تمہارا شہر جدھر ہے اسی طرفاک ریل جا رہی تھی کہ تم یاد آ گئے
Devoted to the preservation & promotion of Urdu
A Trilingual Treasure of Urdu Words
Online Treasure of Sufi and Sant Poetry
World of Hindi language and literature
The best way to learn Urdu online
Best of Urdu & Hindi Books