aaj ik aur baras biit gayā us ke baġhair
jis ke hote hue hote the zamāne mere
تلاش کا نتیجہ "زبیرؔ"
شام کی دہلیز پر ٹھہری ہوئی یادیں زبیرؔغم کی محرابوں کے دھندلے آئینے چمکا گئیں
غم تو غم ہی رہیں گے زبیرؔغم کے عنواں بدل جائیں گے
ہم نے پائی ہے ان اشعار پہ بھی داد زبیرؔجن میں اس شوخ کی تعریف کے پہلو بھی نہیں
آج تو دل کے درد پر ہنس کردرد کا دل دکھا دیا میں نے
تم اپنے چاند تارے کہکشاں چاہے جسے دینامری آنکھوں پہ اپنی دید کی اک شام لکھ دینا
تمہارا صرف ہواؤں پہ شک گیا ہوگاچراغ خود بھی تو جل جل کے تھک گیا ہوگا
کوئی تتلی نشانے پر نہیں ہےمیں بس رنگوں کا پیچھا کر رہا ہوں
اس کے خط رات بھر یوں پڑھتا ہوںجیسے کل امتحان ہو میرا
وہ جس نے آنکھ عطا کی ہے دیکھنے کے لیےاسی کو چھوڑ کے سب کچھ دکھائی دیتا ہے
یہ لمحہ لمحہ تکلف کے ٹوٹتے رشتےنہ اتنے پاس مرے آ کہ تو پرانا لگے
اپنا کنگن سمجھ رہے ہو کیااور کتنا گھماؤ گے مجھ کو
اونچے نیچے گھر تھے بستی میں بہتزلزلے نے سب برابر کر دیئے
کسی بھوکے سے مت پوچھو محبت کس کو کہتے ہیںکہ تم آنچل بچھاؤ گے وہ دسترخوان سمجھے گا
اب تلک اس کو دھیان ہو میراکیا پتہ یہ گمان ہو میرا
پرانے لوگ دریاؤں میں نیکی ڈال آتے تھےہمارے دور کا انسان نیکی کر کے چیخے گا
آئنہ کب بناؤ گے مجھ کومجھ سے کس دن ملاؤ گے مجھ کو
بس میں مایوس ہونے والا تھااور مولا نے تجھ کو بھیج دیا
پہیلی زندگی کی کب تو اے نادان سمجھے گابہت دشواریاں ہوں گی اگر آسان سمجھے گا
ہمارا دل تو ہمیشہ سے اک جگہ پر ہےتمہارا درد ہی رستہ بھٹک گیا ہوگا
اس در کا ہو یا اس در کا ہر پتھر پتھر ہے لیکنکچھ نے میرا سر پھوڑا ہیں کچھ پر میں نے سر پھوڑا ہے
Jashn-e-Rekhta 10th Edition | 5-6-7 December Get Tickets Here
Devoted to the preservation & promotion of Urdu
A Trilingual Treasure of Urdu Words
Online Treasure of Sufi and Sant Poetry
World of Hindi language and literature
The best way to learn Urdu online
Best of Urdu & Hindi Books