aaj ik aur baras biit gayā us ke baġhair
jis ke hote hue hote the zamāne mere
تلاش کا نتیجہ "زمان"
اور بھی دکھ ہیں زمانے میں محبت کے سواراحتیں اور بھی ہیں وصل کی راحت کے سوا
سردی ہے کہ اس جسم سے پھر بھی نہیں جاتیسورج ہے کہ مدت سے مرے سر پر کھڑا ہے
اے دوست اس زمان و مکاں کے عذاب میںدشمن ہے جو کسی کو دعائے حیات دے
اب تک ترے ہونٹوں پہ تبسم کا گماں ہےہم کو تو ہے محبوب یہی آدھ کھلا پھول
زمین پر نہ رہے آسماں کو چھوڑ دیاتمہارے بعد زمان و مکاں کو چھوڑ دیا
میں ایک عمر سے ان کو تلاش کرتا ہوںکچھ ایسے لمحے تھے جو اپنی دسترس میں رہے
میں رتجگوں کے مکمل عذاب دیکھوں گاکسی نے جو نہیں دیکھے وہ خواب دیکھوں گا
فقط زمان و مکاں میں ذرا سا فرق آیاجو ایک مسئلۂ درد تھا ابھی تک ہے
کسی بھی شاخ پر پتا نہیں ہےہوا نے سب کو ننگا کر دیا ہے
مژگاں زدن سے کم ہے زمان نماز عشقہو جاوے فوت وقت ہی جب تک وضو کریں
چپکے چپکے رات دن آنسو بہانا یاد ہےہم کو اب تک عاشقی کا وہ زمانا یاد ہے
کس کس کو بتائیں گے جدائی کا سبب ہمتو مجھ سے خفا ہے تو زمانے کے لیے آ
ہم کو مٹا سکے یہ زمانہ میں دم نہیںہم سے زمانہ خود ہے زمانے سے ہم نہیں
کبھی کسی کو مکمل جہاں نہیں ملتاکہیں زمین کہیں آسماں نہیں ملتا
آج اک اور برس بیت گیا اس کے بغیرجس کے ہوتے ہوئے ہوتے تھے زمانے میرے
تم زمانے کی راہ سے آئےورنہ سیدھا تھا راستہ دل کا
اس کو جدا ہوئے بھی زمانہ بہت ہوااب کیا کہیں یہ قصہ پرانا بہت ہوا
وہی پھر مجھے یاد آنے لگے ہیںجنہیں بھولنے میں زمانے لگے ہیں
اک لفظ محبت کا ادنیٰ یہ فسانا ہےسمٹے تو دل عاشق پھیلے تو زمانہ ہے
ریختے کے تمہیں استاد نہیں ہو غالبؔکہتے ہیں اگلے زمانے میں کوئی میرؔ بھی تھا
Devoted to the preservation & promotion of Urdu
A Trilingual Treasure of Urdu Words
Online Treasure of Sufi and Sant Poetry
World of Hindi language and literature
The best way to learn Urdu online
Best of Urdu & Hindi Books