aaj ik aur baras biit gayā us ke baġhair
jis ke hote hue hote the zamāne mere
تلاش کا نتیجہ "زیادہ"
تم پرندوں سے زیادہ تو نہیں ہو آزادشام ہونے کو ہے اب گھر کی طرف لوٹ چلو
عشق کی چوٹ کا کچھ دل پہ اثر ہو تو سہیدرد کم ہو یا زیادہ ہو مگر ہو تو سہی
اور کیا اس سے زیادہ کوئی نرمی برتوںدل کے زخموں کو چھوا ہے ترے گالوں کی طرح
فرشتے سے بڑھ کر ہے انسان بننامگر اس میں لگتی ہے محنت زیادہ
روئیں نہ ابھی اہل نظر حال پہ میرےہونا ہے ابھی مجھ کو خراب اور زیادہ
سلوٹیں ہیں مرے چہرے پہ تو حیرت کیوں ہےزندگی نے مجھے کچھ تم سے زیادہ پہنا
مرے گناہ زیادہ ہیں یا تری رحمتکریم تو ہی بتا دے حساب کر کے مجھے
مٹی پہ نمودار ہیں پانی کے ذخیرےان میں کوئی عورت سے زیادہ نہیں گہرا
آدھی سے زیادہ شب غم کاٹ چکا ہوںاب بھی اگر آ جاؤ تو یہ رات بڑی ہے
تم سے ملے تو خود سے زیادہتم کو اکیلا پایا ہم نے
جدائی سے زیادہ جان لیوامحبت میں محبت کی کمی ہے
کس کس طرح کی دل میں گزرتی ہیں حسرتیںہے وصل سے زیادہ مزا انتظار کا
فرصت میں رہا کرتے ہیں فرصت سے زیادہمصروف ہیں ہم لوگ ضرورت سے زیادہ
دنیا بس اس سے اور زیادہ نہیں ہے کچھکچھ روز ہیں گزارنے اور کچھ گزر گئے
فراغت سے دنیا میں ہر دم نہ بیٹھواگر چاہتے ہو فراغت زیادہ
اسی کی طرح مجھے سارا زمانا چاہےوہ مرا ہونے سے زیادہ مجھے پانا چاہے
چند یادوں کے دیے تھوڑی تمنا کچھ خوابزندگی تجھ سے زیادہ نہیں مانگا ہم نے
ہم کو جنوں کیا سکھلاتے ہو ہم تھے پریشاں تم سے زیادہچاک کئے ہیں ہم نے عزیزو چار گریباں تم سے زیادہ
عشق اداسی کے پیغام تو لاتا رہتا ہے دن راتلیکن ہم کو خوش رہنے کی عادت بہت زیادہ ہے
شکستہ حال سا بے آسرا سا لگتا ہےیہ شہر دل سے زیادہ دکھا سا لگتا ہے
Devoted to the preservation & promotion of Urdu
A Trilingual Treasure of Urdu Words
Online Treasure of Sufi and Sant Poetry
World of Hindi language and literature
The best way to learn Urdu online
Best of Urdu & Hindi Books