aaj ik aur baras biit gayā us ke baġhair
jis ke hote hue hote the zamāne mere
تلاش کا نتیجہ "سائنس"
کانٹوں سے دل لگاؤ جو تا عمر ساتھ دیںپھولوں کا کیا جو سانس کی گرمی نہ سہ سکیں
سانس لیتی ہے وہ زمین فراقؔجس پہ وہ ناز سے گزرتے ہیں
جاگتے جاگتے اک عمر کٹی ہو جیسےجان باقی ہے مگر سانس رکی ہو جیسے
لے سانس بھی آہستہ کہ نازک ہے بہت کامآفاق کی اس کارگہ شیشہ گری کا
تمہیں خیال نہیں کس طرح بتائیں تمہیںکہ سانس چلتی ہے لیکن اداس چلتی ہے
زندگی تجھ سے ہر اک سانس پہ سمجھوتا کروںشوق جینے کا ہے مجھ کو مگر اتنا بھی نہیں
میرے سینے سے ذرا کان لگا کر دیکھوسانس چلتی ہے کہ زنجیر زنی ہوتی ہے
بڑا گھاٹے کا سودا ہے صداؔ یہ سانس لینا بھیبڑھے ہے عمر جیوں جیوں زندگی کم ہوتی جاتی ہے
میں سخن میں ہوں اس جگہ کہ جہاںسانس لینا بھی شاعری ہے مجھے
اف وہ طوفان شباب آہ وہ سینہ تیراجسے ہر سانس میں دب دب کے ابھرتا دیکھا
ہر سانس نئی سانس ہے ہر دن ہے مرا دنتقدیر لیے آتی ہے ہر روز نیا دن
ہر ذرہ چمکتا ہے انوار الٰہی سےہر سانس یہ کہتی ہے ہم ہیں تو خدا بھی ہے
دل کے رشتے عجیب رشتے ہیںسانس لینے سے ٹوٹ جاتے ہیں
حسرتوں کا ہو گیا ہے اس قدر دل میں ہجومسانس رستہ ڈھونڈھتی ہے آنے جانے کے لیے
کھلنا کہیں چھپا بھی ہے چاہت کے پھول کالی گھر میں سانس اور گلی تک مہک گئی
میں اپنے باپ کے سینے سے پھول چنتا ہوںسو جب بھی سانس تھمی باغ میں ٹہل آیا
ہر ایک سانس مجھے کھینچتی ہے اس کی طرفیہ کون میرے لیے بے قرار رہتا ہے
اونچی اڑان کے لیے پر تولتے تھے ہماونچائیوں پہ سانس گھٹے گی پتا نہ تھا
سانس لیتا ہوں تو روتا ہے کوئی سینے میںدل دھڑکتا ہے تو ماتم کی صدا آتی ہے
سانس لینے میں درد ہوتا ہےاب ہوا زندگی کی راس نہیں
Devoted to the preservation & promotion of Urdu
A Trilingual Treasure of Urdu Words
Online Treasure of Sufi and Sant Poetry
World of Hindi language and literature
The best way to learn Urdu online
Best of Urdu & Hindi Books