aaj ik aur baras biit gayā us ke baġhair
jis ke hote hue hote the zamāne mere
تلاش کا نتیجہ "سالم"
اپنے جیسی کوئی تصویر بنانی تھی مجھےمرے اندر سے سبھی رنگ تمہارے نکلے
بھرے بازار میں بیٹھا ہوں لیے جنس وجودشرط یہ ہے کہ مری خاک کی قیمت دی جائے
چٹخ کے ٹوٹ گئی ہے تو بن گئی آوازجو میرے سینہ میں اک روز خامشی ہوئی تھی
جب کشتی ثابت و سالم تھی ساحل کی تمنا کس کو تھیاب ایسی شکستہ کشتی پر ساحل کی تمنا کون کرے
میں گھٹتا جا رہا ہوں اپنے اندرتمہیں اتنا زیادہ کر لیا ہے
ایک دن کہنا ہی تھا اک دوسرے کو الوداعآخرش سالمؔ جدا اک بار تو ہونا ہی تھا
اک برف سی جمی رہے دیوار و بام پراک آگ میرے کمرے کے اندر لگی رہے
اب اس مقام پہ ہے موسموں کا سرد مزاجکہ دل سلگنے لگے اور دماغ جلنے لگے
یہ کیسی آگ ہے مجھ میں کہ ایک مدت سےتماشہ دیکھ رہا ہوں میں اپنے جلنے کا
وہ دور تھا تو بہت حسرتیں تھیں پانے کیوہ مل گیا ہے تو جی چاہتا ہے کھونے کو
ہے میری آنکھوں میں عکس نوشتہ دیوارسمجھ سکو تو مرا نطق بے زباں لے لو
زندگی نے جو کہیں کا نہیں رکھا مجھ کواب مجھے ضد ہے کہ برباد کیا جائے اسے
کتنا مشکل ہو گیا ہوں ہجر میں اس کے سو وہمیرے پاس آئے گا اور آسان کر دے گا مجھے
تمہاری آگ میں خود کو جلایا تھا جو اک شبابھی تک میرے کمرے میں دھواں پھیلا ہوا ہے
میں آپ اپنے اندھیروں میں بیٹھ جاتا ہوںپھر اس کے بعد کوئی شے چمکتی رہتی ہے
آ رہا ہوگا وہ دامن سے ہوا باندھے ہوئےآج خوشبو کو پریشان کیا جائے گا
حوصلہ سب نے بڑھایا ہے مرے منصف کاتم بھی انعام کوئی میری سزا پر لکھ دو
ترس رہی تھیں یہ آنکھیں کسی کی صورت کوسو ہم بھی دشت میں آب رواں اٹھا لائے
کیسا ہنگامہ بپا ہے کہ مرے شہر کے لوگخامشی ڈھونڈھنے غاروں کی طرف جاتے ہوئے
میری مٹی میں کوئی آگ سی لگ جاتی ہےجو بھڑکتی ہے ترے چھڑکے ہوئے پانی سے
Devoted to the preservation & promotion of Urdu
A Trilingual Treasure of Urdu Words
Online Treasure of Sufi and Sant Poetry
World of Hindi language and literature
The best way to learn Urdu online
Best of Urdu & Hindi Books