aaj ik aur baras biit gayā us ke baġhair
jis ke hote hue hote the zamāne mere
تلاش کا نتیجہ "سبز"
سبز موسم سے مجھے کیا لیناشاخ سے اپنی جدا ہوں بابا
بے ثمر پیڑوں کو چومیں گے صبا کے سبز لبدیکھ لینا یہ خزاں بے دست و پا رہ جائے گی
سبز پیڑوں کو پتہ تک نہیں چلتا شایدزرد پتے بھرے منظر سے نکل جاتے ہیں
ہر دم دعائے آب و ہوا مانگتے رہےننگے درخت سبز قبا مانگتے رہے
زرد پتے میں کوئی نقطۂ سبزاپنے ہونے کا پتا کافی ہے
رنگ جن کا سبز ہے وہ کب گریں گے پیڑ سےدھوپ کی رت زرد پتے ہی اڑا لے جائے گی
جونؔ جنوب زرد کے خاک بسر یہ دکھ اٹھاموج شمال سبز جاں آئی تھی اور چلی گئی
آدھے پیڑ پہ سبز پرندے آدھا پیڑ آسیبی ہےکیسے کھلے یہ رام کہانی کون سا حصہ میرا ہے
بام و در پر اترنے والی دھوپسبز رنگ ملال رکھتی ہے
مجھ رنگ زرد اوپر غصے سیں لال مت ہواے سبز شال والے اودے رومال والے
زمانے سبز و سرخ و زرد گزرےزمیں لیکن وہی خاکستری ہے
سبز ہوتی ہی نہیں یہ سرزمیںتخم خواہش دل میں تو بوتا ہے کیا
میں شاخ سبز ہوں مجھ کو اتار کاغذ پرمری تمام بہاروں کو بے خزاں کر دے
پیاس بجھ جائے زمیں سبز ہو منظر دھل جائےکام کیا کیا نہ ان آنکھوں کی تری آئے ہمیں
میری برہنہ پشت تھی کوڑوں سے سبز و سرخگورے بدن پہ اس کے بھی نیلا نشان تھا
عرشؔ بہاروں میں بھی آیا ایک نظارہ پت جھڑ کاسبز شجر کے سبز تنے پر اک سوکھی سی ڈالی تھی
جو پھول آیا سبز قدم ہو کے رہ گیاکب فصل گل ہے فصل طرب اپنے شہر میں
سن اے کوہ و دمن کو سبز خلعت بخشنے والےنہیں ملتا ترے در سے غریبوں کو کفن اب تک
دیکھو درخت کاٹنے سے پہلے ایک باران سبز ٹہنیوں پہ کوئی گھونسلہ نہ ہو
میں خواب سبز تھا دونوں کے درمیان ظفرؔکہ آسماں تھا سنہرا زمین بھوری تھی
Devoted to the preservation & promotion of Urdu
A Trilingual Treasure of Urdu Words
Online Treasure of Sufi and Sant Poetry
World of Hindi language and literature
The best way to learn Urdu online
Best of Urdu & Hindi Books