aaj ik aur baras biit gayā us ke baġhair
jis ke hote hue hote the zamāne mere
تلاش کا نتیجہ "ستارا"
ہم کو اکثر یہ خیال آتا ہے اس کو دیکھ کریہ ستارہ کیسے غلطی سے زمیں پر رہ گیا
چاند سی شکل جو اللہ نے دی تھی تم کوکاش روشن مری قسمت کا ستارا کرتے
ستارہ کیا مری تقدیر کی خبر دے گاوہ خود فراخی افلاک میں ہے خوار و زبوں
ہم اپنی دھرتی سے اپنی ہر سمت خود تلاشیںہماری خاطر کوئی ستارہ نہیں چلے گا
اس نے آہستہ سے جب پکارا مجھےجھک کے تکنے لگا ہر ستارا مجھے
شب وہی لیکن ستارہ اور ہےاب سفر کا استعارہ اور ہے
ٹپکنا اشک کا تمہید ہے دیدار کی جیسےطلوع مہر سے پہلے ستارہ صبح دم نکلے
وہ جگنو ہو ستارہ ہو کہ آنسواندھیرے میں سبھی مہتاب سے ہیں
گلی کا عام سا چہرہ بھی پیارا ہونے لگتا ہےمحبت میں تو ذرہ بھی ستارا ہونے لگتا ہے
میں آسمان محبت سے رخصت شب ہوںترا خیال کوئی ڈوبتا ستارہ ہے
میں کہکشاؤں میں خوشیاں تلاشنے نکلامرے ستارہ میرا چاند سب اداس رہے
کس دل سے کروں وداع تجھ کوٹوٹا جو ستارہ بجھ گیا ہے
چبھ رہی ہے اندھیری رات مجھےہر ستارہ بجھائے بیٹھی ہوں
ستارہ آنکھ میں دل میں گلاب کیا رکھناکہ ڈھلتی عمر میں رنگ شباب کیا رکھنا
آج سمے کا پہیہ گھوما پیچھے سب کچھ چھوٹ گیاایک ستارہ بھارت ماتا کی آنکھوں کا ٹوٹ گیا
وہ پھول ہو ستارہ ہو شبنم ہو جھیل ہوتیری کتاب حسن کے سب اقتباس تھے
جہاں پہ ڈوب گیا میری آس کا سورجاسی جگہ وہ ستارہ شناس رہتا ہے
کیا مرے حال پہ سچ مچ انہیں غم تھا قاصدتو نے دیکھا تھا ستارہ سر مژگاں کوئی
سفر کی شام ستارہ نصیب کا جاگاپھر آسمان محبت پہ اک ہلال کھلا
ہمارے ہاتھ فقط ریت کے صدف آئےکہ ساحلوں پہ ستارہ کوئی رہا ہی نہ تھا
Devoted to the preservation & promotion of Urdu
A Trilingual Treasure of Urdu Words
Online Treasure of Sufi and Sant Poetry
World of Hindi language and literature
The best way to learn Urdu online
Best of Urdu & Hindi Books