aaj ik aur baras biit gayā us ke baġhair
jis ke hote hue hote the zamāne mere
تلاش کا نتیجہ "سرکشوں"
ساحل کے سکوں سے کسے انکار ہے لیکنطوفان سے لڑنے میں مزا اور ہی کچھ ہے
اب اداس پھرتے ہو سردیوں کی شاموں میںاس طرح تو ہوتا ہے اس طرح کے کاموں میں
جو اعلی ظرف ہوتے ہیں ہمیشہ جھک کے ملتے ہیںصراحی سرنگوں ہو کر بھرا کرتی ہے پیمانہ
شام ہوتے ہی کھلی سڑکوں کی یاد آتی ہےسوچتا روز ہوں میں گھر سے نہیں نکلوں گا
مٹی کی محبت میں ہم آشفتہ سروں نےوہ قرض اتارے ہیں کہ واجب بھی نہیں تھے
ستون دار پہ رکھتے چلو سروں کے چراغجہاں تلک یہ ستم کی سیاہ رات چلے
خوب رو ہیں سیکڑوں لیکن نہیں تیرا جوابدل ربائی میں ادا میں ناز میں انداز میں
مانی ہیں میں نے سیکڑوں باتیں تمام عمرآج آپ ایک بات مری مان جائیے
پریشاں ہونے والوں کو سکوں کچھ مل بھی جاتا ہےپریشاں کرنے والوں کی پریشانی نہیں جاتی
مے کدہ ہے یہاں سکوں سے بیٹھکوئی آفت ادھر نہیں آتی
روشنی بانٹتا ہوں سرحدوں کے پار بھی میںہم وطن اس لیے غدار سمجھتے ہیں مجھے
اس کی حسرت ہے جسے دل سے مٹا بھی نہ سکوںڈھونڈنے اس کو چلا ہوں جسے پا بھی نہ سکوں
چلا تھا میں تو سمندر کی تشنگی لے کرملا یہ کیسا سرابوں کا سلسلہ مجھ کو
منزل پہ بھی پہنچ کے میسر نہیں سکوںمجبور اس قدر ہیں شعور سفر سے ہم
اک ندی میں سیکڑوں دریا کی طغیانی ملیڈوبنے والے کو مر جانے کی آسانی ملی
ایک اسی کو دیکھ نہ پائے ورنہ شہر کی سڑکوں پراچھی اچھی پوشاکیں ہیں اچھی صورت والے ہیں
وہ سردیوں کی دھوپ کی طرح غروب ہو گیالپٹ رہی ہے یاد جسم سے لحاف کی طرح
دن کسی طرح سے کٹ جائے گا سڑکوں پہ شفقؔشام پھر آئے گی ہم شام سے گھبرائیں گے
ہے میرا چہرہ سیکڑوں چہروں کا آئینہبیزار ہو گیا ہوں تماشائیوں سے میں
ناکامیوں نے اور بھی سرکش بنا دیااتنے ہوئے ذلیل کہ خوددار ہو گئے
Devoted to the preservation & promotion of Urdu
A Trilingual Treasure of Urdu Words
Online Treasure of Sufi and Sant Poetry
World of Hindi language and literature
The best way to learn Urdu online
Best of Urdu & Hindi Books