aaj ik aur baras biit gayā us ke baġhair
jis ke hote hue hote the zamāne mere
تلاش کا نتیجہ "سمویا"
دل میں ترے خلوص سمویا نہ جا سکاپتھر میں اس گلاب کو بویا نہ جا سکا
کیا ترجمانیٔ غم دنیا کریں کہ جبفن میں خود اپنا غم بھی سمویا نہ جا سکا
بے چین اس قدر تھا کہ سویا نہ رات بھرپلکوں سے لکھ رہا تھا ترا نام چاند پر
ترک تعلقات پہ رویا نہ تو نہ میںلیکن یہ کیا کہ چین سے سویا نہ تو نہ میں
عشق سنتے تھے جسے ہم وہ یہی ہے شایدخود بخود دل میں ہے اک شخص سمایا جاتا
نیند کا ہلکا گلابی سا خمار آنکھوں میں تھایوں لگا جیسے وہ شب کو دیر تک سویا نہیں
میں رات ٹوٹ کے رویا تو چین سے سویاکہ دل کا زہر مری چشم تر سے نکلا تھا
سورج لحاف اوڑھ کے سویا تمام راتسردی سے اک پرندہ دریچے میں مر گیا
وہ پہلے صرف مری آنکھ میں سمایا تھاپھر ایک روز رگوں تک اتر گیا مجھ میں
پھر اس طرح کبھی سویا نہ اس طرح جاگاکہ روح نیند میں تھی اور جاگتا تھا میں
رہا خواب میں ان سے شب بھر وصالمرے بخت جاگے میں سویا کیا
دھوپ کے بادل برس کر جا چکے تھے اور میںاوڑھ کر شبنم کی چادر چھت پہ سویا رات بھر
میں سو گیا تو زمانے کی کھل گئیں آنکھیںمیں جاگتا تھا تو سویا ہوا زمانہ تھا
کافر عشق ہوں میں سب سے محبت ہے مجھےایک بت کیا کہ سمایا ہے کلیسا دل میں
کھلی آنکھوں سے بھی سویا ہوں اکثرتمہارا راستہ تکتا ہوا میں
اس جیسا دوسرا نہ سمایا نگاہ میںکتنے حسین آنکھوں سے پیکر گزر گئے
ساری ساری رات میں جاگاوہ میری آنکھوں میں سویا
سارے منظر میں سمایا ہوا لگتا ہے مجھےکوئی اس شہر میں آیا ہوا لگتا ہے مجھے
شب بھر شب وصال رہا چاندنی کا لطفسویا لپٹ کے وہ مہ تاباں تمام رات
مثل مجنوں جو پریشاں ہے بیابان میں آجکیوں دلا کون سمایا ہے ترے دھیان میں آج
Jashn-e-Rekhta 10th Edition | 5-6-7 December Get Tickets Here
Devoted to the preservation & promotion of Urdu
A Trilingual Treasure of Urdu Words
Online Treasure of Sufi and Sant Poetry
World of Hindi language and literature
The best way to learn Urdu online
Best of Urdu & Hindi Books