aaj ik aur baras biit gayā us ke baġhair
jis ke hote hue hote the zamāne mere
تلاش کا نتیجہ "سونا"
دنیا جسے کہتے ہیں جادو کا کھلونا ہےمل جائے تو مٹی ہے کھو جائے تو سونا ہے
اور بھی دکھ ہیں زمانے میں محبت کے سواراحتیں اور بھی ہیں وصل کی راحت کے سوا
میں رونا چاہتا ہوں خوب رونا چاہتا ہوں میںپھر اس کے بعد گہری نیند سونا چاہتا ہوں میں
رات کو سونا نہ سونا سب برابر ہو گیاتم نہ آئے خواب میں آنکھوں میں خواب آیا تو کیا
کتنے اچھے لوگ تھے کیا رونقیں تھیں ان کے ساتھجن کی رخصت نے ہمارا شہر سونا کر دیا
تیز تھی اتنی کہ سارا شہر سونا کر گئیدیر تک بیٹھا رہا میں اس ہوا کے سامنے
کل ترے احساس کی بارش تلےمیرا سونا پن نہایا دیر تک
تسلی اب ہوئی کچھ دل کو میرےتری گلیوں کو سونا دیکھ آیا
کس قدر ہجر میں بے ہوشی ہےجاگنا بھی ہے ہمارا سونا
مری میلی ہتھیلی پر تو بچپن سےغریبی کا کھرا سونا چمکتا ہے
چلو اپنی بھی جانب اب چلیں ہمیہ رستہ دیر سے سونا پڑا ہے
کیا ملا دشت میں آ کر ترے دیوانے کوگھر کے جیسا ہی اگر جاگنا سونا ہے یہاں
آنکھیں پھوٹیں جو جھپکتی بھی ہوںشب تنہائی میں کیسا سونا
بے کار گیا بن میں سونا مرا صدیوں کااس شہر میں تو اب تک سکہ بھی نہیں بدلا
دل کئی سال سے مرگھٹ کی طرح سونا ہےہم کئی سال سے روشن ہیں چتاؤں کی طرح
شب کو آ کر وہ پھر گیا ہیہاتکیا اسی رات ہم کو سونا تھا
ہو گئے رخصت رئیسؔ و عالؔی و واصفؔ نثارؔرفتہ رفتہ آگرہ سیمابؔ سونا ہو گیا
ارے او خانہ آباد اتنی خوں ریزی یہ قتالیکہ اک عاشق نہیں کوچہ ترا ویران سونا ہے
ہستی کے بھیانک نظارے ساتھ اپنے چلے ہیں دنیا سےیہ خواب پریشاں اور ہم کو تا صبح قیامت سونا ہے
گھپ اندھیرے میں بھی اس کا جسم تھا چاندی کا شہرچاند جب نکلا تو وہ سونا نظر آیا مجھے
Devoted to the preservation & promotion of Urdu
A Trilingual Treasure of Urdu Words
Online Treasure of Sufi and Sant Poetry
World of Hindi language and literature
The best way to learn Urdu online
Best of Urdu & Hindi Books