aaj ik aur baras biit gayā us ke baġhair
jis ke hote hue hote the zamāne mere
تلاش کا نتیجہ "سیل_نور"
جھکی جھکی سی نظر بے قرار ہے کہ نہیںدبا دبا سا سہی دل میں پیار ہے کہ نہیں
جو کہکشاں سی نظر آتی ہیں مری آنکھیںگزشتہ شب کے یہ آنسو ہیں جو ستارے ہوئے
سال نو آتا ہے تو محفوظ کر لیتا ہوں میںکچھ پرانے سے کلینڈر ذہن کی دیوار پر
اب کے بار مل کے یوں سال نو منائیں گےرنجشیں بھلا کر ہم نفرتیں مٹائیں گے
کسی کو سال نو کی کیا مبارک باد دی جائےکلینڈر کے بدلنے سے مقدر کب بدلتا ہے
یہ کس نے فون پے دی سال نو کی تہنیت مجھ کوتمنا رقص کرتی ہے تخیل گنگناتا ہے
ہزاروں سال نرگس اپنی بے نوری پہ روتی ہےبڑی مشکل سے ہوتا ہے چمن میں دیدہ ور پیدا
زندگی کس طرح کٹے گی سیفؔرات کٹتی نظر نہیں آتی
نظر ہیں آئی بڑے عرصے باد آج مجھےوہ آیتیں کہ جو منسوخ ہو گئی تھیں کبھی
سال ہا سال سے خاموش تھے گہرے پانیاب نظر آئے ہیں آواز کے آثار مجھے
دس بیس ہر مہینے میں ابرو نظر پڑےاس سال سارے چاند ہوئے تیس تیس کے
دن کٹا جس طرح کٹا لیکنرات کٹتی نظر نہیں آتی
سات آسماں کی سیر ہے پردوں میں آنکھ کےآنکھیں کھلیں تو طرفہ تماشا نظر پڑا
دین تو بچتا نظر آتا نہیں نیویارک میںزلف ہی اپنی بچا لے جائیے حجام سے
نظر اک زاویے کی ترجماں ہےیہ جو تسخیر منظر ہے گماں ہے
لالچ کی نظر کون کسی شخص کو دیکھےآنکھوں کے ورے خاک ہے آنکھوں کے پرے خاک
سخن کے کچھ تو گہر میں بھی نذر کرتا چلوںعجب نہیں کہ کریں یاد ماہ و سال مجھے
نظر رکھتے ہیں اس کی ہر ادا پربظاہر بے خبر ہوتے ہوئے بھی
آنکھ اٹھا کے میری سمت اہل نظر نہ دیکھ پائےآنکھ نہ ہو تو کس قدر سہل ہے دیکھنا مجھے
جب ترا نام سنا تو نظر آیا گویاکس سے کہئے کہ تجھے کان سے ہم دیکھتے ہیں
Devoted to the preservation & promotion of Urdu
A Trilingual Treasure of Urdu Words
Online Treasure of Sufi and Sant Poetry
World of Hindi language and literature
The best way to learn Urdu online
Best of Urdu & Hindi Books