aaj ik aur baras biit gayā us ke baġhair
jis ke hote hue hote the zamāne mere
تلاش کا نتیجہ "شباب"
ادا آئی جفا آئی غرور آیا حجاب آیاہزاروں آفتیں لے کر حسینوں پر شباب آیا
کچھ نہ پوچھو فراقؔ عہد شبابرات ہے نیند ہے کہانی ہے
عذاب ہوتی ہیں اکثر شباب کی گھڑیاںگلاب اپنی ہی خوشبو سے ڈرنے لگتے ہیں
میری نگاہ شوق بھی کچھ کم نہیں مگرپھر بھی ترا شباب ترا ہی شباب ہے
طلاق دے تو رہے ہو عتاب و قہر کے ساتھمرا شباب بھی لوٹا دو میری مہر کے ساتھ
اسیر پنجۂ عہد شباب کر کے مجھےکہاں گیا مرا بچپن خراب کر کے مجھے
کام ہے میرا تغیر نام ہے میرا شبابمیرا نعرہ انقلاب و انقلاب و انقلاب
جواں ہونے لگے جب وہ تو ہم سے کر لیا پردہحیا یک لخت آئی اور شباب آہستہ آہستہ
اف وہ طوفان شباب آہ وہ سینہ تیراجسے ہر سانس میں دب دب کے ابھرتا دیکھا
تصور میں بھی اب وہ بے نقاب آتے نہیں مجھ تکقیامت آ چکی ہے لوگ کہتے ہیں شباب آیا
دور تک پھیلا ہوا پانی ہی پانی ہر طرفاب کے بادل نے بہت کی مہربانی ہر طرف
ہائے سیمابؔ اس کی مجبوریجس نے کی ہو شباب میں توبہ
تغیرات کے عالم میں زندگانی ہےشباب فانی نظر فانی حسن فانی ہے
وقت پیری شباب کی باتیںایسی ہیں جیسے خواب کی باتیں
پیری میں ولولے وہ کہاں ہیں شباب کےاک دھوپ تھی کہ ساتھ گئی آفتاب کے
آیا تھا ساتھ لے کے محبت کی آفتیںجائے گا جان لے کے زمانہ شباب کا
سنبھالا ہوش تو مرنے لگے حسینوں پرہمیں تو موت ہی آئی شباب کے بدلے
ادا و ناز کا اس کے کبھی جواب نہ تھاوہ جب بھی فتنہ تھا جب عالم شباب نہ تھا
ترا شباب رہے ہم رہیں شراب رہےیہ دور عیش کا تا دور آفتاب رہے
شباب نام ہے اس جاں نواز لمحے کاجب آدمی کو یہ محسوس ہو جواں ہوں میں
Devoted to the preservation & promotion of Urdu
A Trilingual Treasure of Urdu Words
Online Treasure of Sufi and Sant Poetry
World of Hindi language and literature
The best way to learn Urdu online
Best of Urdu & Hindi Books