aaj ik aur baras biit gayā us ke baġhair
jis ke hote hue hote the zamāne mere
تلاش کا نتیجہ "شگن"
شکن نہ ڈال جبیں پر شراب دیتے ہوئےیہ مسکراتی ہوئی چیز مسکرا کے پلا
سوچو تو سلوٹوں سے بھری ہے تمام روحدیکھو تو اک شکن بھی نہیں ہے لباس میں
کس درجہ دل شکن تھے محبت کے حادثےہم زندگی میں پھر کوئی ارماں نہ کر سکے
بڑی تلاش سے ملتی ہے زندگی اے دوستقضا کی طرح پتا پوچھتی نہیں آتی
تم سے الفت کے تقاضے نہ نباہے جاتےورنہ ہم کو بھی تمنا تھی کہ چاہے جاتے
تنہا وہ آئیں جائیں یہ ہے شان کے خلافآنا حیا کے ساتھ ہے جانا ادا کے ساتھ
موتی سمجھ کے شان کریمی نے چن لیےقطرے جو تھے مرے عرق انفعال کے
چبھن یہ پیٹھ میں کیسی ہے مڑ کے دیکھ تو لےکہیں کوئی تجھے پیچھے سے دیکھتا ہوگا
تجھ کو دیکھا نہ ترے ناز و ادا کو دیکھاتیری ہر طرز میں اک شان خدا کو دیکھا
ہم ترے خوابوں کی جنت سے نکل کر آ گئےدیکھ تیرا قصر عالی شان خالی کر دیا
گلی کے موڑ سے گھر تک اندھیرا کیوں ہے نظامؔچراغ یاد کا اس نے بجھا دیا ہوگا
خدا کے ڈر سے ہم تم کو خدا تو کہہ نہیں سکتےمگر لطف خدا قہر خدا شان خدا تم ہو
سدھاریں شیخ کعبہ کو ہم انگلستان دیکھیں گےوہ دیکھیں گھر خدا کا ہم خدا کی شان دیکھیں گے
روئیں گے دیکھ کر سب بستر کی ہر شکن کووہ حال لکھ چلا ہوں کروٹ بدل بدل کر
راہوں میں جان گھر میں چراغوں سے شان ہےدیپاولی سے آج زمین آسمان ہے
تو اکیلا ہے بند ہے کمرااب تو چہرا اتار کر رکھ دے
منظر کو کسی طرح بدلنے کی دعا دےدے رات کی ٹھنڈک کو پگھلنے کی دعا دے
اس شان سے لوٹے ہیں گنوا کر دل و جاں ہماس طور تو ہارے ہوئے لشکر نہیں آتے
کعبے کو جاتا کس لیے ہندوستاں سے میںکس بت میں شہر ہند کے شان خدا نہ تھی
اپنے ماتھے کی شکن تم سے مٹائی نہ گئیاپنی تقدیر کے بل ہم سے نکالے نہ گئے
Devoted to the preservation & promotion of Urdu
A Trilingual Treasure of Urdu Words
Online Treasure of Sufi and Sant Poetry
World of Hindi language and literature
The best way to learn Urdu online
Best of Urdu & Hindi Books