aaj ik aur baras biit gayā us ke baġhair
jis ke hote hue hote the zamāne mere
تلاش کا نتیجہ "طرفہ"
ہے مشق سخن جاری چکی کی مشقت بھیاک طرفہ تماشا ہے حسرتؔ کی طبیعت بھی
عجیب طرفہ تماشا ہے میرے عہد کے لوگسوال کرنے سے پہلے جواب مانگتے ہیں
دل جو ٹوٹے گا تو اک طرفہ چراغاں ہوگاکتنے آئینوں میں وہ شکل دکھائی دے گی
گزری ہے رات مجھ میں اور دل میں طرفہ صحبتایدھر تو میں نے کی آہ اودھر سے وہ کراہا
جمہوریت بھی طرفہ تماشہ کا کس قدرلوح و قلم کی جان ید اہرمن میں ہے
وہ دل بھی جلاتے ہیں رکھ دیتے ہیں مرہم بھیکیا طرفہ طبیعت ہے شعلہ بھی ہیں شبنم بھی
کیا اس سے بچھڑتے کہ ملے ہی نہ تھے جس سےاک طرفہ محبت کے بھی ہیں زاویے کیا کیا
آرزو اک بت کی لے کر جاتے ہیں کعبہ کو ہمطرفہ تحفہ پاس ہے اہل حرم کے واسطے
سات آسماں کی سیر ہے پردوں میں آنکھ کےآنکھیں کھلیں تو طرفہ تماشا نظر پڑا
طرفہ عالم ہے ہمارا بھی کہ ہر دم اس سےآپھی ہم منتے ہیں اور آپھی خفا ہوتے ہیں
عالم اس کارگۂ صنع کا ہے طرفہ کہ یاںنقش بننے نہیں پاتا کہ مٹا دیتے ہیں
صورت دل بڑے شہروں میں رہ یک طرفہجانے والوں کو بہت یاد کیا کرتی ہے
تو گوش دل سے سنے اس کو گر بت بے مہرفسانہ طرفہ ہے اور ماجرا ہے زور مرا
کبھی تو چونک کے دیکھے کوئی ہماری طرفکسی کی آنکھ میں ہم کو بھی انتظار دکھے
تم میری طرف دیکھنا چھوڑو تو بتاؤںہر شخص تمہاری ہی طرف دیکھ رہا ہے
تم پرندوں سے زیادہ تو نہیں ہو آزادشام ہونے کو ہے اب گھر کی طرف لوٹ چلو
جس طرف تو ہے ادھر ہوں گی سبھی کی نظریںعید کے چاند کا دیدار بہانہ ہی سہی
ہم بھی دریا ہیں ہمیں اپنا ہنر معلوم ہےجس طرف بھی چل پڑیں گے راستہ ہو جائے گا
حد ہے اپنی طرف نہیں میں بھیاور ان کی طرف خدائی ہے
اب جس طرف سے چاہے گزر جائے کارواںویرانیاں تو سب مرے دل میں اتر گئیں
Devoted to the preservation & promotion of Urdu
A Trilingual Treasure of Urdu Words
Online Treasure of Sufi and Sant Poetry
World of Hindi language and literature
The best way to learn Urdu online
Best of Urdu & Hindi Books