aaj ik aur baras biit gayā us ke baġhair
jis ke hote hue hote the zamāne mere
تلاش کا نتیجہ "طلا"
دنیا میں ہوں دنیا کا طلب گار نہیں ہوںبازار سے گزرا ہوں خریدار نہیں ہوں
ہوگا کسی دیوار کے سائے میں پڑا میرؔکیا ربط محبت سے اس آرام طلب کو
عاشقی صبر طلب اور تمنا بیتابدل کا کیا رنگ کروں خون جگر ہوتے تک
اس تعلق میں نہیں ممکن طلاقیہ محبت ہے کوئی شادی نہیں
میری طلب تھا ایک شخص وہ جو نہیں ملا تو پھرہاتھ دعا سے یوں گرا بھول گیا سوال بھی
ایک بوسے کے طلب گار ہیں ہماور مانگیں تو گنہ گار ہیں ہم
کوئی چراغ جلاتا نہیں سلیقے سےمگر سبھی کو شکایت ہوا سے ہوتی ہے
طلاق دے تو رہے ہو عتاب و قہر کے ساتھمرا شباب بھی لوٹا دو میری مہر کے ساتھ
یا تیرے علاوہ بھی کسی شے کی طلب ہےیا اپنی محبت پہ بھروسا نہیں ہم کو
روز دیوار میں چن دیتا ہوں میں اپنی اناروز وہ توڑ کے دیوار نکل آتی ہے
بہار آئے تو میرا سلام کہہ دینامجھے تو آج طلب کر لیا ہے صحرا نے
دیدار کی طلب کے طریقوں سے بے خبردیدار کی طلب ہے تو پہلے نگاہ مانگ
ہمیں ہر وقت یہ احساس دامن گیر رہتا ہےپڑے ہیں ڈھیر سارے کام اور مہلت ذرا سی ہے
یار کو میں نے مجھے یار نے سونے نہ دیارات بھر طالع بیدار نے سونے نہ دیا
طلب کریں تو یہ آنکھیں بھی ان کو دے دوں میںمگر یہ لوگ ان آنکھوں کے خواب مانگتے ہیں
اگر شرر ہے تو بھڑکے جو پھول ہے تو کھلےطرح طرح کی طلب تیرے رنگ لب سے ہے
بوسہ جو طلب میں نے کیا ہنس کے وہ بولےیہ حسن کی دولت ہے لٹائی نہیں جاتی
دن اندھیروں کی طلب میں گزرارات کو شمع جلا دی ہم نے
یاد کے خوش نما جزیروں میںدل کی آوارگی سی رہتی ہے
شوق سفر بے سبب اور سفر بے طلباس کی طرف چل دیے جس نے پکارا نہ تھا
Devoted to the preservation & promotion of Urdu
A Trilingual Treasure of Urdu Words
Online Treasure of Sufi and Sant Poetry
World of Hindi language and literature
The best way to learn Urdu online
Best of Urdu & Hindi Books