aaj ik aur baras biit gayā us ke baġhair
jis ke hote hue hote the zamāne mere
تلاش کا نتیجہ "طول"
قاصد پیام شوق کو دینا بہت نہ طولکہنا فقط یہ ان سے کہ آنکھیں ترس گئیں
دعویٰ بہت بڑا ہے ریاضی میں آپ کوطول شب فراق کو تو ناپ دیجئے
طول غم حیات سے گھبرا نہ اے جگرؔایسی بھی کوئی شام ہے جس کی سحر نہ ہو
طول شب فراق کا قصہ نہ پوچھئےمحشر تلک کہوں میں اگر مختصر کہوں
سن تو لیا کسی نار کی خاطر کاٹا کوہ نکالی نہرایک ذرا سے قصے کو اب دیتے کیوں ہو طول میاں
میرے طول شب جدائی کوتیری زلف دراز کیا جانے
یہ سال طول مسافت سے چور چور گیایہ ایک سال تو گزرا ہے اک صدی کی طرح
دیکھ کر طول شب ہجر دعا کرتا ہوںوصل کے روز سے بھی عمر مری کم ہو جائے
ادھر تو طول دیا ہے امید کو اس نےادھر حیات عطا کی ہے مختصر مجھ کو
مختصر کیجئے کہانی کوآپ تو دے رہے ہیں طول ہمیں
اپنا تو طول عمر سے گھبرا گیا ہے جیگھر پہنچیں ہم تمام بھی ہو یہ سفر کہیں
ناصریؔ قبر پہ عبرت کے لیے لکھوا دوطول کھینچا ہے یہاں تک شب تنہائی نے
دل کی لہروں کا طول و عرض نہ پوچھکبھو دریا کبھو سفینہ ہے
کوتاہ عمر ہو گئی اور یہ نہ کم ہوئیاے جان آ کے طول شب انتظار دیکھ
بڑھتا جاتا ہے طول گیسوئے یارگھٹتی جاتی ہے زندگی دل کی
کام کی بات میں نے کی ہی نہیںیہ مرا طور زندگی ہی نہیں
میں مے کدے کی راہ سے ہو کر نکل گیاورنہ سفر حیات کا کافی طویل تھا
شہ زور اپنے زور میں گرتا ہے مثل برقوہ طفل کیا گرے گا جو گھٹنوں کے بل چلے
داستاں ہوں میں اک طویل مگرتو جو سن لے تو مختصر بھی ہوں
وہ خوش کلام ہے ایسا کہ اس کے پاس ہمیںطویل رہنا بھی لگتا ہے مختصر رہنا
Devoted to the preservation & promotion of Urdu
A Trilingual Treasure of Urdu Words
Online Treasure of Sufi and Sant Poetry
World of Hindi language and literature
The best way to learn Urdu online
Best of Urdu & Hindi Books