aaj ik aur baras biit gayā us ke baġhair
jis ke hote hue hote the zamāne mere
تلاش کا نتیجہ "عداوتیں"
عداوتیں تھیں، تغافل تھا، رنجشیں تھیں بہتبچھڑنے والے میں سب کچھ تھا، بے وفائی نہ تھی
دلوں کا حال تو یہ ہے کہ ربط ہے نہ گریزمحبتیں تو گئیں تھی عداوتیں بھی گئیں
گئے تھے نقد گرانمایۂ خلوص کے ساتھخرید لائے ہیں سستی عداوتیں کیا کیا
نئی فضا میں نئی دوستی پنپ نہ سکیگھروں کے بیچ پرانی عداوتیں تھیں بہت
نئے ہیں وصل کے موسم محبتیں بھی نئینئے رقیب ہیں اب کے عداوتیں بھی نئی
نگاہیں اس قدر قاتل کہ اف افادائیں اس قدر پیاری کہ توبہ
ادائیں دیکھنے بیٹھے ہو کیا آئینہ میں اپنیدیا ہے جس نے تم جیسے کو دل اس کا جگر دیکھو
کرے ہے عداوت بھی وہ اس ادا سےلگے ہے کہ جیسے محبت کرے ہے
محبت عداوت وفا بے رخیکرائے کے گھر تھے بدلتے رہے
وہ کچھ مسکرانا وہ کچھ جھینپ جاناجوانی ادائیں سکھاتی ہیں کیا کیا
یہ ادائیں یہ اشارے یہ حسیں قول و قرارکتنے آداب کے پردے میں ہے انکار کی بات
یہ عنایتیں غضب کی یہ بلا کی مہربانیمری خیریت بھی پوچھی کسی اور کی زبانی
مرے بچوں میں ساری عادتیں موجود ہیں میریتو پھر ان بد نصیبوں کو نہ کیوں اردو زباں آئی
یہ بھی اک بات ہے عداوت کیروزہ رکھا جو ہم نے دعوت کی
اچھی مثال بنتیں ظاہر اگر وہ ہوتیںان نیکیوں کو ہم تو دریا میں ڈال آئے
کچھ مشکلیں ایسی ہیں کہ آساں نہیں ہوتیںکچھ ایسے معمے ہیں کبھی حل نہیں ہوتے
پھول کہہ دینے سے افسردہ کوئی ہوتا ہےسب ادائیں تری اچھی ہیں نزاکت کے سوا
گنجایش عداوت اغیار یک طرفیاں دل میں ضعف سے ہوس یار بھی نہیں
میں محبت نہ چھپاؤں تو عداوت نہ چھپانہ یہی راز میں اب ہے نہ وہی راز میں ہے
ایک ستم اور لاکھ ادائیں اف ری جوانی ہائے زمانےترچھی نگاہیں تنگ قبائیں اف ری جوانی ہائے زمانے
Devoted to the preservation & promotion of Urdu
A Trilingual Treasure of Urdu Words
Online Treasure of Sufi and Sant Poetry
World of Hindi language and literature
The best way to learn Urdu online
Best of Urdu & Hindi Books