aaj ik aur baras biit gayā us ke baġhair
jis ke hote hue hote the zamāne mere
تلاش کا نتیجہ "غور"
کیا ستم ہے کہ اب تری صورتغور کرنے پہ یاد آتی ہے
آپ نے تصویر بھیجی میں نے دیکھی غور سےہر ادا اچھی خموشی کی ادا اچھی نہیں
کوئی بھولا ہوا چہرہ نظر آئے شایدآئینہ غور سے تو نے کبھی دیکھا ہی نہیں
اس کی آنکھوں کو غور سے دیکھومندروں میں چراغ جلتے ہیں
ایک مدت سے خیالوں میں بسا ہے جو شخصغور کرتے ہیں تو اس کا کوئی چہرہ بھی نہیں
میں نے تو یونہی راکھ میں پھیری تھیں انگلیاںدیکھا جو غور سے تری تصویر بن گئی
غور سے دیکھتے رہنے کی سزا پائی ہےتیری تصویر ان آنکھوں میں اتر آئی ہے
دیکھی ہیں بڑے غور سے میں نے وہ نگاہیںآنکھوں میں مروت کا کہیں نام نہیں ہے
تو مجھے بنتے بگڑتے ہوئے اب غور سے دیکھوقت کل چاک پہ رہنے دے نہ رہنے دے مجھے
کیا غور سے اے جان جہاں دیکھ رہے ہوتم سا کوئی آئینہ کے اندر تو نہیں ہے
کس کو کہئے نیک اور ٹھہرائیے کس کو براغور سے دیکھا تو سب اپنے ہی بھائی بند ہیں
جو آ رہی ہے صدا غور سے سنو اس کوکہ اس صدا میں خدا بولتا سا لگتا ہے
میں نے جب خود کی طرف غور سے دیکھا تو کھلامجھ کو اک میرے سوا کوئی پریشانی نہیں
ساقی یہ خموشی بھی تو کچھ غور طلب ہےساقی ترے مے خوار بڑی دیر سے چپ ہیں
میں نے کیوں ترک تعلق کی جسارت کی ہےتم اگر غور کرو گے تو پشیماں ہوگے
اب تو بیمار محبت تیرےقابل غور ہوئے جاتے ہیں
آؤ کہ آج غور کریں اس سوال پردیکھے تھے ہم نے جو وو حسیں خواب کیا ہوئے
شکریہ واعظ جو مجھ کو ترک مے کی دی صلاحغور میں اس پر کروں گا ہوش میں آنے کے بعد
سنتا ہوں بڑے غور سے افسانۂ ہستیکچھ خواب ہے کچھ اصل ہے کچھ طرز ادا ہے
سامنے دیوار پر کچھ داغ تھےغور سے دیکھا تو چہرے ہو گئے
Devoted to the preservation & promotion of Urdu
A Trilingual Treasure of Urdu Words
Online Treasure of Sufi and Sant Poetry
World of Hindi language and literature
The best way to learn Urdu online
Best of Urdu & Hindi Books